رکنیت فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

 


رکنیت فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع 

رانچی: انتخاب کمیٹی مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے کنوینر حضرت مولانا مفتی ابو عبیدہ نے آج ایک اعلان جاری کر کہا کہ فارم رکنیت کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔  انہوں نے اعلانیہ لیٹر میں لکھا ہے کہ، لایق صد احترام حضرات علمائے کرام۔ 

السلام عليكم ورحمت اللہ !

خدا کرے آپ بخیر و عافیت ہوں! ماشاء اللہ صوبہ جھارکھنڈ بھرسے علماء کرام، حفاظ اور ائمہ حضرات نے مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کی رکیت میں کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ ان شاء اللہ اس سے مجلس کو کافی تقویت ملے گی۔ رکنیت فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2023 رکھی گئی تھی، لیکن علماء کرام کی بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر اراکین انتخابی کمیٹی نے باہمی مشورہ سے طے کیا کہ انتخاب تاریخ میں توسیع کی جائے ، چنانچہ اب فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 25 جنوری کردی گئی ہے، لہذا جو حضرات اب تک کسی وجہ سے فارم جمع نہ کر سکے ہوں وہ فارم پر کر کے اس نمبر پر 6207919128 ارسال کر دیں، ان شاء اللہ انتخاب کے طریقہ کار اور تاریخ کا حتمی اعلان جلد کیا جائے گام نوٹ : اب تک دو سو ستر (270) فارم جمع ہوئے ہیں ۔

ابو عبده قاسمی

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image