رانچی / کوڈرما: آج بتاریخ 19جنوری 2023 بروز جمعرات کو مکتب صدیقیہ بارہ ٹولہ میں حضرت مولانا نسیم الدین صاحب القاسمی سابق مہتمم وبانی مدرسہ بشیرالعلوم جلوہ آباد کی صدارت میں ایک اہم میٹینگ ہوئی۔ جس میں جمعیتہ علماے ضلع کوڈرما کے زیر اہتمام پورے ضلع میں جگہ جگہ پر اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقادکیا جائیگا۔ اور مسلم طلباء وطالبات کی معیاری تعلیم وتربیت اور اسلامی شناخت قائم رکھنے اور لڑکیوں کو ارتداد سے روکنے کے سلسلے میں گارجینس اور نویں کلاس سے اوپرپڑھنے والے تمام طلباء وطالبات کو ایک ساتھ جوڑ کر ذہن سازی کرنے کا کام کیا جائیگا اس کے لئے ضلع کے تمام ائمئہ مساجد علماءومفتیان کرام اورحفاظ کرام کو اپنا قیمتی وقت نکال کر میدان میں اترنا ہوگا اس پرگرام کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں میٹینگ میں بیٹھے موئقر علماءکرام جیسے حضرت مولانا نسیم الدین صاحب قاسمی سابق مہتمم و بانی مدرسہ بشیرالعلو جلوہ آباد حضرت مولانا سلیم صاحب قاسمی حسن آباد حضرت مولانا قمرالدین صاحب المظاہری صدر جمعیتہ علما ء ضلع کوڈرما حضرت مولانا عقیل صاحب مکتب محمودیہ رحمت نگر حضرت مولانا محبوب صاحب سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع کوڈرما حضرت مولانا اصدق صاحب القاسمی امام مسجد چھتر بر حافظ محمد حفیظ اللہ صاحب ڈائریکٹر مولانا آزاد اکیڈمی جھلپو اورمسجد تقوی کے امام حافظ محمد شفیق عالم صاحب کے علاوہ مولانا صفدر صاحب وغیرہ کی اتفاقیہ رائے سے یہ بات طئے ہوئ کہ 31 جنوری 2023 بروز منگل کو صبح 10 بجے سے مکتب محمودیہ رحمت نگرمیں ضلع کے تمام ائمئہ مساجد علماءومفتیان کرام اورحفاظ کرام کی بہت ہی اہم اور خاص میٹینگ رکھی گئی ہے جس میں تمام حضرات کی شرکت لازمی ہے اخیر میں حضرت مولانا سلیم صاحب القاسمی حسن آباد نے اخلاص ومحبت اور بڑی کڑھن کے ساتھ تمام علماء حفاظ ومفتیان کرام اورمسلمانوں کی حفاظت کےلئے اور اس پروگرام کی کامیابی کے لئے دعا کی اللہ خیر کا معاملہ فرماے - آمین یا رب العلمین*
0 Comments