نفرت کو ختم کر محبت کے پیغام کو عام کرنا ہمارا مشن

 


 نفرت کو ختم کر محبت کے پیغام کو عام کرنا ہمارا مشن: منوج ڈانگیا

رانچی/کللتہ شہر کے نیو مارکیٹ واقع آمینیہ ہوٹل میں ایک خصوصی نششت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بطور مہمان خصوصی جناب الحاج محبوب عالم صاحب بنگلہ دیش نے شرکت کی۔ اس موقع پر راشٹر یہ جھارکھنڈ سیوا سنتھا کے چیرمین جناب منوج ڈانگیا نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کو ختم کر محبت کے پیغام کو عام کرنا ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میرے آشرم میں جوکچھ ہے وہ سب محبوب صاحب کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔ بلکہ ایک  ایک اینٹ حاجی محبوب عالم کا ہے ۔مہمان خصوصی جناب حاجی محبوب عالم نے کہا کہ ہم سب آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں۔ خدمت خلق سے دل کو سکون ملتا ہے۔ ذات برادری اور دھرم سے اوپرآٹھ کر انسانیت کی بنیاد پر کام کر نے کی اہم ترین ضرورت ہے ۔موقع پر جمعیت علماء گریڈیہہ نائب صدر حضرت مولانا الیاس مظاہری ناظم اعلیٰ جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا و چیرمین عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ، حضرت مولانا مفتی غلام رسول قاسمی شیخ الحدیث دارالفلاح للبنات پہرا ، قاری محمد مسلم قاسمی ناظم اعلیٰ جامع العلوم بیدا ڈیہہ گریڈیہہ ،حامد صاحب شیو پور، ممتاز عالم، جناب حاجی خورشید عالم موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image