ہوش میں آئیں سیکولرزم کے ٹھیکیدار،مسلمان کی آنکھ بندہے اندھا نہیں ہے : بلیاوی

 


مسلمان کی آنکھ بندہے اندھا نہیں ہے، ہوش میں آئیں سیکولرزم کے ٹھیکیدار : بلیاوی 


نمازکی عادی بیٹیاں مر سکتی ہیں کبھی مرتدہ نہیں ہوسکتی : مفتی شمس الدین


آپ کا گھر ایک مملکت ہے،انقلاب اپنے گھر سے پیداکریں : مفتی امجدرضامجد


تحریک بیداری کو حکومت وقت سے اپنے مطالبہ کی بازیابی کاانتظار ہے : مولاناقطب الدین رضوی 


ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کابرہی ضلع ہزاریباغ میں انعقاد،55 ہزارسے زائد لوگوں نے کی شرکت 



برہی ہزاریباغ (ثقافی) مورخہ 18جنوری2023
مرکزی ادارہ شرعیہ کی جانب سے چارصوبوں میں منعقدہونے والی تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کادوسرے مرحلہ کادوسرا پروگرام حسب پروگرام ضلع ہزاریباغ جھارکھنڈ کے برہی کربلامیدان میں نہایت ہی کامیاب اورمستحکم اجلاس کاانعقاد ہوا۔صدرادارہ شرعیہ،قائدتحریک حضرت علامہ غلام رسول بلیاوی سابق ممبرآف پارلیمنٹ کی قیادت میں علماء ،خطباء،وشعراء وعمائدین  ودانشوران کاعظیم قافلہ کربلا میدان میں اترا۔سبھوں نے تحریک کی کامیابی اوراس کے ایجنڈوں کے تحت سیرحاصل گفتگوکی۔قرارداد پیش کیاگیا،علماء مشائخ ،و عوام الناس کاامنڈتاہوا سیلاب نے ہاتھوں کوبلندکرکے پاس قرارداد کی تائیدکیا۔نظامت کے فرائض ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی نے کی اور قرارداد بھی پیش کیا۔کلیدی خطاب مہمان خصوصی ،قائد تحریک،صدرادارہ شرعیہ حضرت مولاناغلام رسول بلیاوی سابق ممبرآف پارلیمنٹ نےسماجی،ملکی،سیاسی،معاشرتی جیسے سلگتے مسائل کی رگ پراپنے دردکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اب ہم میں اتنی ہمت نہیں کہ اپنی قوم کی لاش اٹھاسکوں اب ہم نکل پڑے ہیں میدان میں خود ٹوٹ جاؤں گااپنی ملت کے اعتمادکوٹوٹنے نہیں دوں گا۔علامہ بلیاوی نے کہاکہ غیروں کے پاس اتنی طاقت نہیں تھی کہ ہماری نسلوں کی اولادوں پر کوی انگلی اورآنکھ نکالتا۔ہم بھیک کے عادی ہوگئے ہیں آج حال یہ ہے کہ ہماری نسلوں کے نوجونوں کے ہاتھوں میں قلم ہوناچاہئے لیکن آج کٹورا بھی نہیں  ہے کب تک یہ ذلت کی زندگی گزارتے رہوگے۔قائد تحریک غازی ملت نے کہاکہ اب تک ہماری نسلون کے نوجوانوں کو بیہوش ہونے والی دوا کھلاتے رہے ہیں اگر یہی جنون ہماری قوم کاباقی رہاتو آپ کابلیاوی آنے والے چھ ماہ کے اندر انہیں ایسی گولی دوں گاکہ سو سالوں تک انہیں ہوش نہیں آنے والا۔
غازی ملت نے برہی کے کربلامیدان میں ببانگ دہل اعلان عام کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم کربلا میں اترے ہیں وقت آیاتو ناموس رسالت کے لئے پورے شہرمیں اترکر کربلا بنادیں گے۔بلیاوی نے کہاکہ آزادی کی تاریخ می ہمارے باپ دادوں کی تاریخ سے پرہے انڈیاگیٹ کے چارٹرکواٹھاکردیکھیں گجرات کے غنڈوں کے باپ کانام نہیں ہے ہمارے اجداد کانام لکھاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومتیں ہماری اولادوں کوڈارانابندکرے، یہ کہنابھی بندکرے کہ ویکلپ نہیں ہے سیکولرزم کے نام پر ڈرانابند کریں مسلمان کی آنکھ بندہے وہ اندھانہیں ہے سیکولرزم کے ٹھیکہ دار ہوش کے ناخن لیں۔علامہ بلیاوی نے جھارکھنڈکے وزیراعلٰی ہیمنت سورین سے دو ٹوک کہاکہ ستاکے لئے کوئ کہاں جاسکتاہے توہم بھی کہیں جاسکتے ہیں۔بعدہ للکارتے ہوئے کہاکہ ہیمنت بابو کی حکومت میں ہمارے نہتے جوان پر گولی چلی ہے کب گرفتاری ہوگی اےکے سینتالیس چلانے والے ورنہ تاریخ طئے کریں بلیاوی کی گرفتاری کرلو پھردیکھ لیناجیل کااحاطہ بڑا ہے یاپھرناموس رسالت کے عاشقوں کاسر بڑاہے۔اخیرمیں کہاکہ تحریک کارشتہ دو سے ہے ایک حکومت سے دوسرا اپنی قوم سے ہے۔دونوں کواستحکام کرکے ہی دم لیں گے۔


ادارہ شرعیہ کے قاضی شریعت ڈاکٹرمفتی امجدرضاامجدنے کہاکہ انقلاب چاہئے تو آپ پہلے اپنے گھر سے انقلاب پیدا کیجئے،آپ اپنے گھر کے وزیراعظم ہیں آپ ہا گھر ایک مملکت ہے ایک سلطنت ہے وہاں سے بیداری لائیے انقلاب جب اندرآئے گاتو انقلاب باہر بھی آئے گا۔
قاضی شریعت نے سامعین سے ناصحانہ انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماج کاہرفردسنور گیاتو پورا علاقہ سنور جائے گا۔پورا سماج ،پورامعاشرہ سنور جائے گا۔قاضی ادارہ نے کہاکہ اگر ہمارے جوان سے لے کر بوڑھے تک اس کے خوگر ہوگئے ہوتو یہی انقلاب ہے۔ 
     حضرت مولانانعمان اخترفائق الجمالی نوادہ نے کہاکہ آج ہماری نسل تعلیم سے دور ہے انہیں تعلیم دینی ہویاعصری دونوں سے آراستہ کرناضروری ہے۔علامہ آصف اقبال نے کہاکہ اس وقت ہم بلیاوی صاحب کے بازو بن کر ان کی آواز کوطاقت بنانے آئے ہیں اور اس تحریک کوکامیاب کرنے کی ضرورت ہے۔
ادارہ شرعیہ کے نائب قاضی مفتی غلام حسین ثقافی نے اپنے بیان میں کہاکہ تحریک ہردور میں چلی ہے جب جب ضرورت پڑی ہے اربابان ملت وسماج تحریک چلاتے رہے ہیں جب پھر ضرورت محسوس ہوئ ہے توادارہ شرعیہ کی جانب سے تحریک چلی ہے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے،تحفظ ناموس رسالت کے لئے نفاذقانون کے لئے۔اس وقت ملک کاہرفرد اس تحریک کے اثرات کومحسوس کررہاہے انہوں نے کہاکہ قانون کی بقااور اس کانفاذ سماجی حفاظت کاضامن ہوتاہے۔انہوں نےکہاکہ قانون بنانے کے لئے میدانوں میں اترناپڑتاہے وقت آنے پربھوکارہناپڑسکتاہے لہوکانذرانہ پیش کرنے کی نوبت آسکتی ہے اس وقت ضرورت ہے سارے افراد ادارہ شرعیہ کاسرگرم رکن بن جائیں اور اس کاعظیم ترین حصہ بن کر تحریک کومضبوط بنائیں۔ہزاریباغ کے حضرت علامہ سیدکامران حسیب نے امت کی ذمہ ادارہ کے حوالہ سے کہاکہ بہترین امت کاکام ہے بھلائ کاحکم دینااور برائیوں سے روکنا،برائ چاہے حکومتی سطح سے ہویاسماجی سطح سے ہربرائ کوروکناہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت علامہ بلیاوی کے ساتھ منسلک ہوکر ہم حکومت کی آنکھوں میں آنکھوں ڈال کر کرپشن،حقوق تلفی جیسے برائیوں کاخاتمہ کیاجاسکتاہے۔

ادارہ شرعیہ ہزاریباغ کے قاضی شریعت حضرت مفتی عبدالجلیل سعدی نے قانون شریعت اور قانون فطرت پر نہایت ہی بسیط خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قانون شریعت میں نرمی ہے لیکن قانون فطرت میں شدت ہے قانون فطرت سے کھیلنے والاانسان تباہی کی دہلیز تک پہونچ جاتاہے اب ابابیل پرندہ نہیں آنے والاہے،اب غازی ملت کی آواز پر آواز بلندکیجئے اور ایک آواز بناکر بلندکریں۔جس دن یہ ہوگیاملک کانقشہ بدل سکتاہے۔حضرت مفتی محب رضافیضی نے کہاکہ جہیزکی لعنت نے ہماری بیٹیوں کوخودکشی کرنے پرمجبورکردیاہے کب تک ہم یہ لاشیں اٹھائیں گے کب تک ارتداد کے بوجھ کواپنے اوپر برداشت کرتے رہوگے۔اب اس تحریک کے بعد نوجونوں کابکنابندہوناچاہئے بکناہوتو آمنہ کے لال پربکو۔ حضرت مولاناتاج الدین صاحب نے اصلاح معاشرہ کے حوالہ سے جامع گفتگوفرمائ۔حضرت دلکش رانچوی،جناب حبیب اللہ فیضی نے جناب دلبرشاہی،جناب قاری ظفرعقیل ودیگر شعرا نے موضوع سے متعلق خوبصورت کلام پیش کیا۔تحریک بیداری کے اس عظیم الشان اجلاس کو کامیاب بنانے میں حضرت مولانامشرف القادری ،امام وخطیب جامع مسجدبرہی،حافظ وقاری کلیم الدین رضوی امام وخطیب مدینہ مسجدبرہی،حافظ وقاری عبدالقیوم امام وخطیب مکہ مسجد،مولانارضوان،حافظ فیروز،عبدالقیوم انصاری،سکریٹری جامع مسجد،شمیم انصاری صدر جامع مسجد،مشتاق احمد صدرمدینہ مسجد،حاجی عبدالحفیظ سکریٹری جامع مسجد،محمدشہاب الدین،محمدریاض الحق،مولانااسلام الدین وغیرہ نے اہم رول اورکامیاب کردار ادا کیا۔اس اجلاس میں مولانانثاراحمد،مولاناصدرالدین،مولاناعثمان،مولاناقمرالدین رضوی،مولاناعثمان،مولاناطیب انصاری،مولاناسلامت،مولاناسعدالدین،مولاناشرف الدین،مولاناشکیل احمد،مولانامحمدمعصوم،مولاناغلام سرور،مولاناعبدالجبار،مولاناافتخار،مولانامستقیم،مولاناکلیم الدین،مولاناامام الدین،مولانانورمحمد،مولانامحمداصغر،مولانامحمداسحاق،مولاناقدرت،مولاناقاسم،مولاناادریس ان کے علاوہ تقریباتین سو علمائے کرام نے شرکت کی،علاقہ برہی ہزاریباغ کے کونڈرا،چھوٹی برہی،لشکری،دھمنا،چوپارن،مہاراج گنج،پرساواں،کھڑونئ،برکٹھا،پدما،ایچاک،ارواں،چندوارا اورپورے علاقہ کے 75 گاؤں،اور 52 تحصیل سے عوام الناس کاامنڈتاہوا سیلاب شریک اجلاس ہوا۔اخیرمیں سلام اور خلیفہ مفتی اعظم ہند،بقیۃ السلف،حضرت مفتی شمس الدین رضوی بہرائچی کی رقت انگیزدعاوں پر اجلاس کااختتام ہوا۔


Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image