جمعیت علماء ہند کے34واں اجلاس عام میں عالمی نعتیہ مشاعرہ
جمعیت علماء ہند کا تاریخی اقدام،دہلید کے رام لیلا میدان میں 11 فروری2023 کو 34واں اجلاس عام میں عالمی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔مذکورہ جانکاری جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری نیز امام عیدین حضرت مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی نے دی۔
مولانا مصباحی نے کہاکہ دہلی کے رام لیلا میدان میں جمعیت علماء ہند کے طرف سے پہلی بار عالمی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کرایا جارہاہے۔مشاعرہ کے کنوینر ڈاکٹر نواز دیوبندی ہیں۔شعرائے کرام میں ڈاکٹر زبیر فاروق دبئی،سرفراز مقدم سائوتھ افریقہ،چرن سنگھ بشر،وجے تواری،پروفیسر وسیم بریلوی، مظفر بھوپالی، اقبال اشہر،ابرارکاشف، ندیم فرخ، عزم شاکری،الطاف ضیاء،ہاشم فیروزآبادی،ندیم شاد،عمران پرتاپگڑھی کا نام قابل ذکر ہیں۔مولانا مصباحی نے جھارکھنڈ کے لو گوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء ہند کے اجلاس عام میں دہلی چلو،دہلی چلو۔
0 Comments