علامہ جلال الدین قاسمی وشیخ ثناء اللہ مدنی 2مارچ کو دین رحمت کانفرنس سے خطاب کریںگے:مولاناشفیق

 



علامہ جلال الدین قاسمی وشیخ ثناء اللہ مدنی 2مارچ کو دین رحمت کانفرنس سے خطاب کریںگے:مولاناشفیق

رانچی:ملک کے مشہور و معروف خطیب مفسر قرآن علامہ جلال الدین قاسمی حفظ اللہ فاضل دارالعلوم دیوبند یوپی ،فضیلتہ الشیخ حضرت مولانا محمد ثناء اللہ مدنی مدینہ منورہ،آئندہ 2 مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء دین رحمت کانفرنس کاٹم کلی راتو میں خطاب کریںگے۔مدرسہ دارالاسلام التعلیمی للبنات کا یہ عظیم الشان کانفرنس ضلعی جمعیت اہل حدیث رانچی کی سرپرستی میں ہوگا۔یہ کانفرنس ضلعی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر شیخ محمد نصیرالدین فیضی کی صدارت اور مسجد اہل حدیث خاتم الانبیاء ہند پیڑھی کے امام وخطیب شیخ عین الحق فیضی کی نظامت میں منعد کیا گیا ہے۔جس میں شہر قاضی رانچی حکومت جھارکھنڈ و ناظم اعلیٰ ضلعی جمعیت اہل حدیث رانچی حضرت مولانا محمد شفیق عالیاوی خطبہ استقبالیہ پیش کریںگے۔کانفرنس میں خواتین کیلئے پردے کا نظم رہے گا۔کھانے کیلئے رعایتی ہوٹل کا بھی نظم رہے گا۔کانفرنس میں شرکت کیلئے کربلا چوک اور ڈورنڈا سے بس جائے گی۔جانے والے حضرات 9031245225اور9337076291پر رابطہ کرسکتے ہیں۔مذکورہ جانکاری شہر قاضی رانچی حضرت مولانا شفیق عالیاوی نے دی ہے۔انہوںنے کہاکہ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی گرامین ایس پی نوشاد عالم،اقلیتی امور کے وزیر حفیظ الحسن انصاری،انجمن اسلامیہ رانچی کے صدر حاجی مختار،سکریٹری ڈاکٹرطارق حسین شامل ہوںگے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image