شان حبیب کانفرنس وجشن دستاربندی 22 فروری کو اسلامی مرکز میں، پیران طریقت ،خطباءوشعراکی ہوگی آمد۔
کثیرتعدادمیں عامۃ المسلمین کریں شرکت۔
مولاناقطب الدین رضوی
رانچی:- جھارکھنڈ کی کی مشہورومستنددرسگاہ حضور مجاہدملت وحضور، قائداہل سنت کی یادگار الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز ھند پیڑھی رانچی میں مورخہ 22 فروری 2023 بروز بدھ بعد نمازعشاء عظیم الشان وتاریخ ساز اجلاس بنام"شان حبیب کانفرنس وجشن دستاربندی" کاانعقاد کیاگیاہے، آج علماء ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے اشتہارکشائ کی اور اظہارخوشی کرتے ہوے کہاکہ جھارکھنڈ کے دوچند معیاری درسگاہوں میں ایک اسلامی مرکز ہے جہاں درجہ حفظ وقرآت واطفال کے ساتھ درجہ خامسہ تک کی بہتر تعلیم وتربیت ہورہی ہے، اسلامی مرکز کے نائب مہتمم حافظ وقاری محمد ایوب رضوی نے اظہارمسرت کرتے ہوے کہاکہ اسلامی مرکز کے ہزاروں فارغین ملک کے طول وعرض میں دین وتعلیم کی خدمت کررہے ہیں اور شب وروز طالب علموں کے تعلیم وتربیت میں اساتذہ وارکان مصروف عمل ہیں اس وقت کانفرنس ودستاربندی کی تیاری زوروشور سے چل رہی ہے، مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی فیضی نے کہاکہ مدرسہ فیض العلوم جمشیدپور کے بعد اسلامی مرکز تعلیم کابڑامرکز ہے جشن دستاربندی کااجلاس کرنے کے لئے اساتذہ وارکان کے ساتھ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ وسنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کے ذمہ داران وعلماے کرام شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دستاربندی میں جھارکھنڈ، بہار، اڑیشہ، بنگال، چھتیس گڑھ کے وہ طلبہ جنہوں نے اسلامی میں زیورعلم سے آراستہ ہوکر قرآن مقدس حفظ مکمل کرلیا ان میں کل 32 طلبہ کے سروں پر مشائخ، پیران طریقت اور علماء کرام کے ہاتھوں دستارحفظ رکھی جائیگی ،شان حبیب کانفرنس وجشن دستاربندی میں نبیرۃ اعلی حضرت خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ ومولانامفتی الشاہ عمررضاخان صاحب قبلہ بریلی شریف، مصلح قوم وملت پیر طریقت خلیفہ حضور مفتئ اعظم ھند حضرت علامہ مولانا مفتی محمدشمس الدین رضوی نوری شیخ الحدیث، دارالعلوم اشرفیہ مسعودالعلوم بہرائچ شریف، خطیب الھند معمار قوم وملت صاحب طرب اللسان غازئ ملت حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی صدر مرکزی ادارہ شرعیہ وسابق ممبرآف پارلیامنٹ، ماہرعملیات حضرت مولانا ڈاکٹر عبداللہ احقرالقادری مظفرپور، شاعر اسلام جناب تاج رضااورنگ آبادی ودیگرعلماء وخطباء شریک اجلاس ہونگے
، ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی نے اشتہارکشائ کے موقع سے کہاکہ دستاربندی اسلامی مرکز کی بہترتعلیم وتربیت کاریزلٹ ہے انہوں نے عامۃ المسلمین سے مخلصانہ اپیل کیاکہ شان حبیب کانفرنس وجشن دستار بندی میں کثیرتعداد میں شرکت فرماکر مذہبی حمیت کا بھرپور مظاہرہ کریں اس موقع پر شہرقاضی مولانا مسعود فریدی، مولاناغلام فاروق مصباحی، مولاناآفتاب ضیاء قادری، مولانامفتی شمس تبریزعلیمی، مولانانظام الدین مصباحی، مولاناعابدرضافیضی،حافظ عبدالمبین نازش، قاری طابع عالم شیداپلاموی،قاری عبداللہ رضوی، عقیل الرحمن، شعیب انصاری، محمد فاروق، مولانانسیم تاج رانچوی وغیرہ شامل تھے
0 Comments