" کہتے ہیں آج ذوق جہاں سے گذر گیا

 




مولانا انیس الرحمان قاسمی کے انتقال پر ملال سے حلقہ کے لوگ غمزدہ

رانچی:آج بتاریخ ۷ درفروری کو صو به جھار کھنڈ کے مشہور و معروف ادارہ کلیہ البنات ، پر ہے پاٹ ، رانچی میں حضرت مولانا انیس الرحمان قاسمی نور اللہ مرقدہ کے انتقال پر ملال کے موقع پر انکے ایصال ثواب اور اہل خانہ کی تعزیت کے لئے ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی۔ جس کا آغاز قاری شکیل ندی استاذ کلیة البنات کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد کلیتہ البنات کے مہتم مولا نا عبد اللہ ندوی نے مرحوم کی تعلیمی علمی و فکری سوانح بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مولا نا مرحوم آل انڈیا کونسل کے اسٹیج سے علمی خدمات انجام دیتے ہوئے اور جماعت اسلامی سے وابستگی رکھتے ہوئے دنیائے صحافت سے جڑ کر اپنے علمی صلاحت اور اپنی جرات مندانہ لیاقت کو اجا گر کر ہی رہے تھے کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داروں کی ہدایت پر خط اسلام نگر رانچی تشریف لائے اور جناب عبد الرحمان صاحب ( کامی ) نوراللہ مرقدہ کے قائم کردہ ادارہ دار العلوم اسلام نگر ( بنا پڑھی) سے جڑ کر علاقے کے لوگوں کے اندر علمی رغبت پیدا کرنے کے لئے اجدو جہد کیا اور دار اعلوم سے فارغ ہونے والے ہونہار بچوں کا دوسرے صوبے کے بڑے اداروں میں داخلہ کرانے میں اہم رول ادا کیا ۔ اس طرح دار العلوم اسلام نگر کو مرحوم کے ذریعہ پرواز ملا، مرحوم نے حلقہ اسلام نگر میں علمی خدمات دینے کے کچھ عرصہ کے بعد اپنے آبائی وطن بھا گلپور میں ہی سکونت اختیار کر لیا تھا۔ اور اپنے علاقے میں علمی وملی خدمات انجام دیتے رہے ۔اللہ تعالی اسکے خدمات کو قبول فرمائے اور جنت میں اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے ۔ اور انکے عزیز واقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین اس تعزیتی نشست میں ادارہ کے ذمہ داروں کے علاوہ کلیہ کے استاذ مولا نا اعجاز ندوی، مولا نا سلیم الدین ندوی، مولانا معین ندوی، ماسٹر خورشید وغیرہ موجود تھے۔ آخر میں کلیہ کے معتقد تعلیم مولانا خورشید عابدین ندوی کی دعا پر اس تعزیتی نشست کا اختتام ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image