جمعیتہ علماء ضلع کوڈرما کے زیراھتمام تعلیمی بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا
آج بتاریخ 12 فروری 2023 بروز اتوار کو جمعیتہ علماء ضلع کوڈرما کے زیراھتمام مکہ مسجد کھیڑوبار کوڈرما میں تعلیمی بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرت مولانا محبوب صاحب المظاہری سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع کوڈرما نے قرآن پاک کی تلاوت سے محفل کا آغاز کیا اور حافظ عبدالسلام بارہ ٹولہ نے اپنی سریلی آواز میں نعت پاک کا نزرانہ پیش کیا اور ضلع کوڈرما کے موقر علماءکرام جیسے حضرت مولانا سلیم جاویدصاحب القاسمی حضرت مولانا قمرالدین صاحب المظاہری صدر جمتیتہ علماء ضلع کوڈرما حضرت مولانا نسیم الدین القاسمی مفتی منیر الدین قاسمی مہتمم مدرسہ ارشدالعلوم چھتربر اور حافظ محمد حفیظ اللہ صاحب ڈائریکٹر مولاناآزاد اکیڈمی جھلپو وغیرہ نے یکے بعد دیگرےقرآن وحدیث کی روشنی میں بیان فرمایا اور قیمتی نصیحتوں سے لوگوں کو بیدار کیا اور معاشرےمیں پھیلی برائیوں کو روکنے کی کوشش کی گئی وہیں نظامت کا انجام مولانامجاہدالاسلام امام مسجد منجھگاواں نے کی اور اس پروگرام کی ترتیب دینے میں مکہ مسجد کے امام حضرت مولانامسلم صاحب کے ساتھ صدر سخاوت صاحب اور اراکین کمیٹی کے لوگوں کا اہم رول رہا اخیر میں حضرت مولانا نسیم صاحب قاسمی کی۔دعائیہ کلمات سے مجلس کا اختتام کیا گیا *جمعیتہ علماء ضلع کوڈرما کے زیراھتمام دوسری نشست 16 فروری بروز جمعرات کو بعد نماز مغرب کٹھاڈیہہ میں منعقد کی جائیگی- انشاءاللہ*
0 Comments