جمعیتہ علماء ضلع کوڈرما کے زیر اھتمام حلقہ وائز اصلاحی پروگرام کرنے کا عزم

 


جمعیتہ علماء ضلع کوڈرما کے زیر اھتمام حلقہ وائز  اصلاحی پروگرام کرنے کا عزم

*آج بتاریخ 31جنوری 2023 بروز منگل کو مکتب محمودیہ رحمت نگر میں حضرت مولانا نسیم الدین صاحب القاسمی سابق مہتمم وبانی مدرسہ بشیرالعلوم جلوہ آباد  کی صدارت میں ایک اہم نششت منعقد کی گئ جس میں مولانااصدق صاحب نے قرآن پاک کی تلاوت سے اس نششت کا آغاز کیا اور حافظ کوثر کلام صاحب نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پاک پیش کیا اور  حضرت مولانا نسیم الدین صاحب القاسمی نے قرآن وحدیث کی اطاعت کے فرائض کو یاد دلاتے ہوئے تمام علماءکرام کو بیدار رہنے کی تاکید کی اور  حضرت مولانا سلیم صاحب القاسمی جمعیتہ کی تعارف کرتے ہوے اکابر علماء کرام کی خدمات پرروشنی ڈالی وہیں مفتی منیر الدین قاسمی نے اورمولانا سیف اللہ نعمانی نے جمعیتہ کے فنڈ کو مضبوط کیا جائے تاکہ اس تحریک کو برقرار رکھا جائے ساتھ ہی ساتھ مولانا آزاد اکیڈمی کےڈائریکٹر حافظ محمد حفیظ اللہ نے کہا کہ مسلم لڑکیوں کو ارتداد سے روکنے کے لِئے جو جو وجوہات ہیں ان پر غور کرتے ہوئے جمعیتہ کے طرف سے کوئ ٹھوس قدم اٹھا جائے - جمعیتہ علماء ضلع کوڈرما کے صدر حضرت مولاناقمرالدین صاحب المظاہری نے جمعیتہ کے طرف دیئے گئے ایجنڈے کو سامنے رکھتے ہوئے میٹینگ میں موجود تمام علماء کی اتفاقیہ رائے سے جمعیتہ علماء ضلع کوڈرما کے زیر اہتمام پورے ضلع میں حلقہ وائز  پر اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقادکرنے کا فیصلہ لیا اور مسلم طلباء وطالبات کی معیاری تعلیم وتربیت اور اسلامی شناخت قائم رکھنے اور لڑکیوں کو ارتداد سے روکنے اور طلاق ثلاثہ کے ساتھ جہیز جیسی برائیوں سے روکنے کے سلسلے میں 10 فروری 2023 سے تحریک کی شکل دی جائیگی اور گارجینس کےساتھ  نویں کلاس سے اوپرپڑھنے والے تمام طلباء وطالبات  کو ایک ساتھ جوڑ کر
 ذہن سازی کرنے کا کام کیا جائیگا  اس پروگرام کوتحریک کی شکل میں سب سے پہلے  ڈومچانچ حلقہ سے شروع کرتے ہوئے سمرہ تری
 لچھنڈیہہ ڈھوڈاکولہ جلوہ آباد مرکچو بھوجپور  کریاوں جئے نگر کٹھاڈیہہ ڈومر ڈیہا امباٹانڈ جھلپو کرمنڈی بگھا گجرے ہوتے ہوے شہری حلقہ میں اجلاس عام کیا جائیگا، اورانشاء اللہ اس تحریک کو جاری رکھا جائیگا   ضلع کوڈرماکے تمام ائمئہ مساجد علماءومفتیان کرام  اورحفاظ کرام اپنا قیمتی وقت نکال کر اس میٹنگ کو کامیاب بنایا اور تحریک میں ساتھ دینے کاعزم کیا اس پرگرام کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں میٹینگ میں بیٹھے موئقر علماءکرام جیسےحضرت مولانا عقیل صاحب مکتب محمودیہ رحمت نگر حضرت مولانا محبوب صاحب سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع کوڈرما حضرت مولانا اختر صاحب قاضی نسیم صاحب  مسجد تقوی کے امام حافظ محمد شفیق عالم صاحب مفتی سرفراز صاحب مفتی مجاہدالاسلام مولانامحفوظ صاحب حافظ مقصود صاحب مولانا مسلم صاحب قاری اشرف صاحب قاری کلیم صاحب حافظ جمال حافظ قمرالہدی حافظ منور حافظ ولی حافظ سلامت اللہ  کے علاوہ مولانا صفدر حافظ عبدالسلام حافظ خالد قاری ضیا ءاللہ مولانا شہاب الدین حافظ یوسف حافظ عبدالمجید حافظ خورشید مولاناقاسمحافظ تاثرمولانا نوراللہ صاحب وغیرہ کے علاوہ  ضلع کوڈرماکے تمام ائمئہ مساجد علماءومفتیان کرام  اورحفاظ کرام موجود تھے اور  اخیر میں رحمت نگرکے تمام ذمہ داروں اور نوجوانوں نے آئ ہوئے مہمانوں کی ضیافت کی اور دعا کے ساتھ مجلس کا اختتام کیا گیا

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image