جلسہ اصلاح معاشرہ وسنگ بنیاد مسجد قباءکا انعقاد

 


اس روئے زمین پر ایمان سے بڑا کوئی عہدہ نہیں:مفتی انور قاسمی


جلسہ اصلاح معاشرہ وسنگ بنیاد مسجد قباءکا انعقاد

رانچی:جلسہ اصلاح معاشرہ وسنگ مسجد قباءکا انعقادنظام نگر ہند پیڑھی رانچی میں قباء ویلفیئرفائونڈیشن کے ذریعہ کیا گیا۔جسکی صدارت رانچی شہر کے شہر قاضی نوجوان عالم دین حضرت مولانا مفتی قمر عالم قاسمی مدرس مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی نے کی اور نظامت مسجد نور کے امام وخطیب حضرت مولانا شوکت نعمانی نے کی۔جلسے کی شروعات جھارکھنڈ کے مشہور تالی قرآن حضرت مولانا قاری صہیب احمد کے تلاوت قرآن پاک سے ہوئی۔نعت پاک حافظ شمس تبریز،قاری نثار دانش،قاری جاوید اختر ندوی نے پڑھی۔قاری نثار دانش نے جب پڑھاکہ ، خدا کی راہ میں جو مال وزر لگائے گا،قسم خدا کی وہ جنت میں گھر بنائے گا۔مجھ کو بھی بلالیںگے گر نبی مدینے میں،عمر بھر کروں گا میں نوکری مدینے میں ۔تو مجع جھوم اٹھا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امارت شرعیہ کے قاضی شریعت ،درجنوں تنظیم کے سربراہ اعلیٰ حضرت مولانا مفتی انور قاسمی نے کہاکہ اس روئے زمین پر ایمان سے بڑا کوئی عہدہ نہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ قرآن میں فرما رہاہے کہ جب تک اس روئے زمین پر ایک بھی ایمان والا رہے گا قیامت نہیں آئے گی۔ہمارے بزرگوں نے ایمان کے پروٹوکال سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔ہم سب کو اپنی ایمان کی حفاظت کرنی ہے۔مفتی انور قاسمی نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بغیر تعلیم کے سماج اور ملک کی ترقی نہ ممکن ہے۔لیکن بغیر تربیت کے تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں۔تربیت تعلیم سے زیاہ ضروری ہے۔


وہیں شہر قاضی مفتی قمر عالم قاسمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلام میں مسجد کی بڑی اہمیت اور عظمت ہے، اس لئے کہ یہ اللہ پاک کی بندگی، اس کے ذکر اور قرآن پاک کی تلاوت کا مقام ہے، جس جگہ اللہ تعالی کو یاد کیا جائے، بندگی کے سجدے ادا کئے جائیں اور اللہ تعالی کو پکارا جائے، اس جگہ سے بڑھ کر اور کون سی جگہ ہوسکتی ہے۔ جس طرح انسانوں کا نصیب ہوتا ہے اسی طرح زمین کے ٹکڑوں کا بھی نصیب ہوتا ہے، ہر زمین کے ٹکڑے کا مقدر اللہ کا گھر بننا نہیں ہے، اللہ پاک زمین کے جس حصے کو چاہتا ہے اپنا گھر بنانے کیلئے چن لیتا ہے اور وہ زمین کا ٹکڑا عزت، شرف اور عظمت حاصل کرلیتاہے۔مسجدوں سے محبت ایمان کی نشانی ہے۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ’جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے مسجد بنائے، اللہ تعالیٰ اس کا گھر جنت میں بنائے گا۔وہیں مہمان خصوصی حضرت مولانا مستفیض ندوی ناظم مدرسہ حلیمیہ آرابہار نے اپنے خطاب میں کہاکہ اللہ کے یہاں سب سے زیادہ محبوب مسجد ہے۔جس نے بھی اللہ کے لئے مسجد بنائی،اللہ تعالیٰ اسکے لئے جنت میں گھر بنائے گا۔انسان جب مر جاتا ہے تو عمل کا تعلق ختم ہوجاتا ہے۔لیکن تین طریقے ایسے ہیں جس سے مرنے کے بعد بھی ثواب جاری رہتا ہے۔جیتے جی اللہ کے راستے میں بھلائی کیلئے کچھ وقف کر دینا۔کنواں کھودوانا،نیک اولاد چھوڑنا وغیرہ وغیرہ۔دنیا کی محبت تمام گناہوں کی جڑ ہے۔تکبر کو اپنے دلوں سے نکال پھینکنے کی ضرورت ہے۔علم میں تکبر،گھر میں تکبر، کاروبار میں تکبر،مال میں تکبر ،اللہ کو تکبر پسند نہیں۔آئے ہوئے سبھی مہمانوں کا شاندار استقبال حضرت مولانا شوکت نعمانی اور حضرت مولانا عبدالماجد نے کیا۔

زینت اسٹیج میں،مولانا عبدالناصر ندوی،حافظ کمال،مولانا فیروز،مولانا طلحہ ندوی،موقع پرمدرسہ انورالعلوم قاسمیہ کے اساتذہ میں مولانا عظیم الدین مفتاحی،حافظ عبدالحفیظ،مولانا نقیب اعظم،حافظ شمس تبریز،حافظ سعد احمد،مولانا جاوید اختر ندوی ،مولانا عبدالمجید کےعلاوہ مسجد قباء کے ذمہ داران میں سے ڈاکٹر خورشید،محمد مجاہد،محمد رضوان،محمدمنظور،نوید اختر،حافظ عادل،معاونین اجلاس میں قاری عبدالقدوس،حاجی اسلام،ڈاکتر شعیب،عبدالرزاق،محمد عادل،محمد معراج، کمال خان، حافظ نعیم،محمد ساجد،حاجی جاوید،اسکے علاوہ استقبالیہ کمیٹی میں محمد وسیم، محمدفیروز، محمد نوید،محمد شکیل،حافظ عاقب،محمد صابر،محمد معصوم،محمد ساحل،محمد عثمان،محمدشمیم،محمد یسین،محمد تبارک، محمد شہنواز، محمد امجد، محمد ممتاز، محمد کمال، محمد رفیق، حافظ وقاص،محمد زبیر سمیت آس پاس کے کئی لوگ موجودتھے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image