دارالعلوم تجوید القرآن جگدیش پور ضلع جامتاڑا میں انتخابی میٹنگ رابطہ مدارس اسلامیہ کے عنوان سے حضرت مولانا محمد اسحاق صاحب قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ضلع کے تمام مدارس کے علماء کرام نے شرکت کی جس میں محمدرضا الدین قاسمی مولانا عبدالستارصاحب قاسمی مولانا عبدالحمید صاحب اور دیگر علمائے کرام نے اور اءمہ مساجد نے شرکت کی۔ رابطہ مدارس کے عنوان سے انتخابی میٹنگ نہایت ہی اطمینان ماحول میں ہوا صدر کے عہدے پر حضرت مولانا محمد عباس صاحب قاسمی ناظم مدرسہ تجویدالقرآن جگدیش پور ضلع جامتاڑا نائب صدر کے لیے مولانا عبدالستار صاحب مظاہری کا نام پیش کیا ناظم کے لئے مولانا محمد رضا الدین صاحب کا نام اور نائب ناظم کے لئے مفتی محمد صدیق مظاہری کا نام پیش کیا علماء کرام نے اس کی تائید کی اس کے بعد مولانا عطاء اللہ صاحب مولانا مستقیم صاحب مولانا عبدالعلیم مولانا مسعود مولانا منور مولانا عبدالمعید قاسمی کا نام ارکان کے لئے بہ اتفاق رائے عمل میں آیا جملہ حاضرین وجملہ نمائندہ علماء کرام کا تاثر آیا پھر رابطہ مدارس کے صدر جناب مولانا محمد اسحاق قاسمی کا گراں قدر ملفوظات حاضرین نے سنا اور 12:45میں دعا فرما کر مجلس کا اختتام کیا۔
0 Comments