حضرت مولانا الیاس صاحب مظاہری کی کاوش و محنت قابل ستائش: مفتی محمد قمر عالم قاسمی
مولانا الیاس صاحب مظاہری جیسے نوجوان فاضل قوم و ملت کے لئے سرمایہ افتخار: شاہ عمیر
پریس ریلیز (عادل رشید) 22 فروری2023 بروز بدھ مفتی محمد قمر عالم صاحب قاسمی خادم تدریس و افتاء مدرسہ حسینیہ رانچی، شہر قاضی رانچی جھارکھنڈ سرکار حواری مسجد کربلا چوک کے ہردلعزیز بے باک خطیب عالی مرتبت جناب شاہ عمیرصاحب خازن جمعیت علما جھارکھنڈ اور خاکسار عادل رشید پر مشتمل سہ رکنی وفد را نچی سے علی الصبح کھوری مہوا گریڈیہ کے لئے روانہ ہوا،مقصد صرف حضرت مولانا الیاس صاحب مظاہری ناظم اعلیٰ جامعہ عثمان بن عفان و ڈائریکٹر جے یو اے پبلک اسکول کھوری مہوا گریڈیہ جھارکھنڈ کی محبت سے لبریز اس دعوت پر لبیک کہنا تھا جو انہوں نے آل گریڈیہ اسلامی کوئز کمپیٹیشن کے انعامی اجلاس کے موقع پر شرکت کے لیے پیش کیا تھا۔
مفتی محمد قمر عالم قاسمی اور شاہ عمیر صاحب نے کھوری مہوا سے واپسی پر اپنے اظہار خیالات اور تاثرات میں یہ کہتے ہوئے نہیں تھک رہے تھے کہ اتنی قلیل اور مختصر مدت میں حضرت مولانا الیاس صاحب مظاہری دین اسلام اور قوم و ملت کے لیے رات و دن اور شب و روز کی انتھک کوشش و محنت سے جو کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین اور قابل مبارک باد ہے ان کی کاوش بہت جلد نئی اونچائیوں کی منازل کی طرف گامزن ہوگی ان شاء اللہ تعالیٰ۔
آل گریڈیہ اسلامی کوئز کمپیٹیشن کےانعامی اجلاس کے انعقاد اور مکمل کامیابی پر بھی انہوں نے حضرت مولانا الیاس صاحب مظاہری کو مبارکباد پیش کیا تعلیمی ،تنظیمی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ اور شال پوشی پر ہم سبھی لوگ ان کے شکر گزار ہیں۔
0 Comments