جامعہ رشید العلوم چترا میں ختم بخاری شریف آج

 


جامعہ رشید العلوم چترا میں ختم بخاری شریف آج

رانچی:جھارکھنڈ کے سب سے قدیم دینی ادارہ جہاں سے سینکڑوں نہیں ہزاروں ہزار حفاظ کرام تعلیم حاصل کر فارغ ہوچکے ہیں۔اور جھارکھنڈ ہی نہیں پوری دنیا میں اس ادارہ سے فارغ طلبہ مدرسہ کا نام روشن کررہے ہیں۔اتنا ہی نہیں دینی خدمت بھی انجام بڑھ چڑھ کر دے رہے ہیں ساتھ ہی کئی بڑے شعبے میں حفظ سے فراغت کے بعد اپنے فریض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔اسی پس منظر میں اور ادارہ کی ترقی کو دیکھتے ہوئے26فروری2023 بمقام مولانا رحمت اللہ مسجد جامعہ رشیدالعلوم چترا میںعظیم الشان بافیض اجلاس ختم بخاری شریف کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس کی صدارت شیخ الحدیث و رئیس الجامعہ،رکن شوری و سابق استاذ حدیث مظاہرالعلوم سہارنپور،رکن تاسیسی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ،قاضی شریعت دارالقضاء چترا،ملی کونسل جھارکھنڈ کے صدر  ودرجنوں ادارہ کے سرپرست حضرت اقدس مفتی نذر توحید المظاہری فرمائیںگے۔انکے علاوہ شہر اور آ س پاس کے علماء کرام اور دانشور حضرات شرکت فرمائیںگے۔زیر انتظام ،طلبہ،اساتذہ واراکین جامعہ رشید العلوم چترا۔مذکورہ جانکاری نوجوان عالم،بے باک نقیب جو کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا حضرت مولانا مفتی احمد بن نذر نے دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image