مسلمانوں اپنی عورتوںاپنی بچیوں پر رحم کرو:مولانا ابوطالب رحمانی
یک روزہ عظیم الشان عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد
مسلمانوں تم میں سے دنیا سے چلے گئے ہیں انکے اچھے کاموں کا ذکر کیا کرو:مفتی انور
رانچی:حافظ نظیر احمد رشیدیؒ کی یاد میں ہند پیڑھی سرفراز چوک میںمدرسہ دارالقرآن و مدرسہ انوارالعلوم قاسمیہ کے اساتذہ اور فارغین حفاظ کرام کے ذریعہ ایک روزہ عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔جس کی صدارت مدرسہ دارالقرآن کے استاذحضرت مولانا اختر حسین قاسمی نے کیا اور نظامت مسلم مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا مفتی عبداللہ ازہرقاسمی نے کیا۔اس کانفرنس کے مہمان خصوصی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن نیز اسلامک اسکالر حضرت مولانا ابوطالب رحمانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلمانوں اپنے عورتوں پر رحم کرو،اپنے بچیوں پر رحم کرو۔نسلیں تیار ہوتا ہے مائوں کی گود سے ،جب تک ہماری مائیں عظیم نہیں ہوگی توہمارا نسل کیسے عظیم ہوگا۔بیٹیوں کی تربیت کیلئے ہم نے کیا کیا؟گھر میں تربیت کیلئے ہم نے کیا انتظام کیا۔محلے سطح پر ہم نے بیٹیوں کی تربیت کیلئے کیا کیا؟گھر کے گارجین کو فکر کرنے کی ضرور ت ہے۔مسلمانوں اپنی راتوں کی حفاظت کرو۔ساری غلطیاں حکومت کی نہیں ہوتی ہے۔ کیا ہمارے نوجوانوں کو صبح جاگنے پر،روزی روٹی کمانے پر حکومت نے منع کیا ہے۔کیا ہمارے نوجوانوں کو نشہ کی عادی حکومت نے بنایا ہے۔نہیں،ہم نے اپنی اولادوں کا فکر کرنی چھوڑ دی۔اپنی اولاد کو دینی تعلیم کم از کم اتنا ضرور دیجئے کہ وہ اپنےباپ کا نمازجنازہ پڑھا سکے۔
وہیں مہمان اعزازی امارت شرعیہ رانچی کے قاضی شریعت نیز راعین مسجدکے خطیب حضرت مولانا مفتی انور قاسمی نے اپنے خطا ب میں کہاکہ میں مبارک باد پیش کرتا ہوں حافظ نظیر احمد رشیدی ؒ کے ان سبھی شاگردوں کاجو آج انکی یاد میں عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا۔انہوں نے قرآن پاک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جو قرآن کے ماہر ہوتا ہے وہ قرآن پڑھتا ہے اللہ پاک اسکا ثواب عطا کرتے ہیں لیکن جو دبے زبان پڑھتے ہیں انکو ڈبل ثواب ملتا ہے۔مسلمانوں جو تم میں سے دنیا سے چلے گئے ہیں انکے اچھے کاموں کا ذکر کیا کرو۔حافظ نظیر احمد رشیدیؒ نے ہوٹل میں کام کررہے بچوں کو اٹھایا ،مدرسہ کی چٹائی میں بیٹھا کر اسکو حافظ بنایا،آج وہ بچہ اسی مدرسہ کے مدرس ہےاور اسکا بچہ بھی حافظ ہے۔
وہیں مکہ مسجد کے خطیب حضرت مولانا طلحہ ندی نے اپنے خطاب میں کہاکہ حافظ نظیر احمد رشیدی ؒایک ایسے شخص تھے جو دوسروں کی تکلیف نہیں دیکھتے تھے۔ہند پیڑھی حلقہ میں قرآن پڑھنے ،سیکھنے کا ماحول حافظ نظیر احمد رشیدی کی بنائی ہوئی ہے۔وہیں ہند پیڑھی بڑی مسجد مرکزکے خطیب حضر ت مولانا محمد عمران ندی اور جامعتہ الصدیق چندرپورہ بوکارو کے ناظم حضرت مولانا غلام مصطفی قاسمی نے بھی تعلیم کی اہمیت اور حافظ نظیر احمد رشیدی ؒ کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔حافظ نظیر ؒ نے جو خدمات کی ہے وہ بےنظیر ہے۔وہیں جب یو پی کے شاعر اسلام فاروق دلکش نے جب حافظ نظیر احمد رشیدی پر نظم پڑھی کہ’’آپ اللہ کے ولی تھے وقت کے سلطان تھے۔حضرت نظیر صاحب کس قدر ذیشان تھے۔انکی عظمت اور مرتبہ ہم سے کیسے ہوبیاں،اچھے اچھے لوگ اس دہلیز کے دربان تھے۔ان کے گھر میں جنت کی کھیتیاں نہیں ہوتی،جنکے گھر کےآنگن میں بیٹیاں نہیں ہوتی۔تو وہاں موجود لوگوں نے نعرے تکبیر کی صداسے مجلس میں جوش پیدا کردیا۔اس کانفرنس کی شروعات محمد حسان ندوی کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔زیر قیادت حضرت مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی،حضرت مولانا شوکت نعمانی صدر مدرس مدرسہ انوارالعلوم قاسمیہ،زیر سرپرستی حضرت مولانا اختر حسین،حضرت مولانا قاری محمد ادریس۔
آئے ہوئے سبھی مہمانوں کا استقبال حافظ نظیر احمد کے صاحبزادے حافظ حذیفہ رشیدی،حافظ سعد اور مدرسہ دارالقرآن،مدرسہ انوارالعلوم قاسمیہ کے معلمین نے کیا۔کانفرنس میں مدرسہ دارالقرآن بڑی مسجد کے معلمین میں قاری محمد ادریس،حافظ مظہر حسین،حافظ زبیر ،قاری عبدالحفیظ،قاری عبدالرزاق،حافظ حبیب اللہ،قاری دلدار،مولانا امتیاز،مولانا سلیم،حافظ شبیر،حافظ مجیب الرحمان،ماسٹر محمد نسیم۔مدرسہ انوارالعلوم قاسمیہ کے معلمین مولاناشوکت نعمانی،مولانا عظیم الدین،حافظ عبدالحفیظ،مولانا عبدالماجد،حافظ نسیم اختر،حافظ محمد سعد،حافظ شمس تبریز،مولانا نقیب اعظم ہیں۔رونق اسٹیج علماء کرام میں مولانا نجم الدین قاسمی،مولانا احمد،قاری احسان،قاری الیاس،قاری رفیق،حافظ عبدالعزیز،مولانا رضوان قاسمی،مفتی ابودائود،مفتی طلحہ ندوی،قاری توحید،حاجی قمرالعارفین،حاجی عمر،ماسٹر اطہر،قاری اسعد،مولانا نظام شامل ہیں۔
مدرسہ انوارالعلوم قاسمیہ کےحافظ مدثر اقبال کے علاوہ 44 حفاظ کرام ہیں ۔ انکے علاوہ مدرسہ دارالقرآن کے 115 حفاظ کرام کا نام قابل ذکر ہے
وہیں مدرسہ دارالقرآن بڑی مسجد کے فارغین حفاظ کرام 115 شامل ہیں۔کانفریس لگ بھگ 2بجے رات تک چلی۔حافظ حذیفہ،حافظ سعد،جملہ اراکین مدرسہ دارالقرآن،مدرسہ انوارالعلوم قاسمیہ نے کانفریس میں آئے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا ،اس کانفرنس کو کامیاب بنانے والوں کا بھی شکر یہ ادا کیا۔
0 Comments