دارالعلوم ندوۃ العلماء کے سالانہ امتحان میں شرکت کی لئے دارالعلوم اسلام نگر سے طلباء عالیہ اولی کی روانگی۔
آج بتاریخ 26 مارچ 2023 مطابق 5 شعبان 1444 کو دارالعلوم اسلام نگر رانچی سے طلباء عالیہ اولی (عربی پنجم ) دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے سالانہ امتحان میں شریک ہونے کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ روانگی سے قبل الوداعی پروگرام منعقد ہوا جس میں جانے والے طلباء نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور جونیئر طلباء نے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور اساتذہ کرام نے طلباء کو اپنی نصیحتوں و دعاؤں سے نوازا۔ دوران گفتگو مولانا جمشید عالم ندوی نے فرمایاکہ" ایک مقام کو چھوڑ کر دوسرے مقام کے طرف کوچ کرنا زندگی کا دستور ہے۔ ہمیں اس سے بہت کچھ سیکھنے ۔ سمجھنے اور حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ بلند حوصلہ ۔عزم و ارادہ اور بلند نظری پیدا ہوتی ہے اور انسان دنیا کا مشاہدہ کرتا ہے اور یہ تمام چیزیں اس کی شخصیت کو سجاتی اور سنوارتی ہے " دارالعلوم اسلام نگر رانچی سے محض بیس کیلو میٹر دور جاڑی ۔ بناپیڑھی دونوں گاؤں کے درمیان آباد ایک وسیع و عریض اقامتی دینی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد مولانا عبدالرحمن کامی مرحوم نے 1960 میں رکھی تھی ۔اس وقت یہ درسگاہ اسلامی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ بعد میں مولانا انیس الرحمن صاحب قاسمی بھاگلپوری نے اس کا نام تبدیل کرکے دارالعلوم رکھا۔ یہاں کے نصاب میں شروع سے ہی دینیات کے ساتھ انگریزی ۔ہندی۔حساب۔ سائنس اور جنرل نالج وغیرہ کو شامل کیا گیا تھا۔ ٢٠٠٠ عیسوی میں دارالعلوم اسلام نگر ہندوستان کے مشہور و معروف ادارہ دارالعلوم ندوۃ العلماء سے ملحق ہوا۔ تب سے لے کر آج تک ہر سال طلباء کی کثیر تعداد عالیہ اولی (عربی پنجم) کی تعلیم مکمل کرکے ڈائریکٹ ندوۃ العلماء سالانہ امتحان میں شرکت کے لیے جاتی ہے ۔ اور الحمد للہ تمام طلباء اچھے نمبرات سے کامیاب بھی ہوتے ہیں۔ دارالعلوم اسلام نگر کا اس سلسلے میں بہتر رکارڈ رہا ہے ۔ یہاں کی معیاری تعلیم۔ تربیت کا انوکھا انداز ۔ وسیع و عریض دارالاقامہ و صاف شفاف کھلی فضا لوگوں کو بہت پسند آتی ہے۔ طلباء شوق سے یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیۓ آتے ہیں۔ پورے جھارکھنڈ میں ندوۃ العلماء کے نصاب کے مطابق عالیہ اولی تک کی تعلیم فراہم کرنے والا یہ واحد ادارہ ہے۔ جو دینی و عصری دونوں تعلیم کا حسین سنگم ہے۔ دارالعلوم کے موجودہ ناظم مولانا ضیاء الہدی صاحب اصلاحی کے زیر انتظام یہ اداره تعلیمی ۔ تربیتی۔ ثقافتی ۔ اقتصادی اور تعمیری اعتبار سے مسلسل ترقی کر رہا ہے ۔ آپ بھی اپنے نو نہالوں کی بہتر تعلیم و تربیت اور روشن مستقبل کے لئے یہاں پر داخلہ کرائیں ۔ طلباء کی روانگی کے موقع پر ان کو الوداع کہنے کے لئے ناظم دارالعلوم اسلام نگر مولانا ضیاء الہدی صاحب اصلاحی ۔ صدر مدرس مولانا جمشید عالم ندوی ۔ جامعۃ المسلمات کے استاد مولانا عبدالجبار صاحب قاسمی۔ ماسٹر شریف صاحب اور تمام اساتذہ و طلباء موجود تھے ۔ ناظم دارالعلوم مولانا ضیاء الہدی صاحب اصلاحی و اساتذہ کرام نے طلباء کو اپنی نصیحتوں اور دعاؤں کے ساتھ خیرآباد کہا وہیں جونئر طلباء نے نم آنکھوں سے اپنے سینئر دوستوں کو الوداع کہا ۔ جانے والے طلباء میں محمد احمد ۔ جیما چوک لوہردگا۔دانش کامران لوہردگا۔ ابو بکر جیما چوک لوہر دگا۔ محمد انس جیما چوک لوہردگا۔ محمد عتیق مانڈر رانچی ۔عبداللہ خورشید بوکارو ۔ عبدالہادی گریڈیہ ۔ شعیب اکبر لوہردگا۔ عبدالرافع بوکارو سے تعلق رکھتے ہیں ۔
0 Comments