جامعہ اسلامیہ خیر العلوم بالوماتھ میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد یکم مارچ کو بالوماتھ: جامعہ اسلامیہ خیر العلوم بالوماتھ میں مورخہ 1مارچ 2023کو جلسہ تکمیل حفظ قرآن و تعلیمی مظاہرہ کا انعقاد مولانا ضیاء اللہ مظاہری متولی جامع مسجد کی صدارت اور مفتی اعظم جھارکھنڈ مفتی نذرتوحید المظاہر کی سرپرستی میں ہونے جارہا ھے جسمیں طلباء جامعہ ہر عنوانات پر عربی اردو اور ہندی زبانوں میں تقاریر نعتیہ کلام اور دلچسپ اور معلوماتی مکالمے پیش کریں گے طلبا کے پروگرام کے بعد جلسہ سے مفتی شعیب عالم قاسمی استاد حدیث جامعہ رشید العلوم چترا ومولانا عبدالواجد صاحب چترویدی ناظم عمومی جمعیت علماء لاتیہار خطاب کریں گے مداح رسول حافظ سلطان ارقم رانچوی اپنے نعتیہ کلام سامعین کو محظوظ کریں گے یہ جانکاری جامعہ کے ناظم مولانا عطاءاللہ قاسمی نے دی انھوں نے عوام سے شرکت درخواست بھی کی۔
0 Comments