مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر بنے مولانا صابر،جنرل سکریٹری مفتی طلحہ

 



مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر بنے مولانا صابر،جنرل سکریٹری مفتی طلحہ

علماء کرام نے کہاکسی کی ہار نہیں اور کسی کی جیت نہیں،ہم سب ایک ہیں


محمدعادل رشید

رانچی:مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کا انتخاب اتنا اطمیان اور پرسکون ماحول میں ہوا کے سبھی نے کہاکہ چنائو کنوینر اور انکی ٹیم کو ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں۔علماء کی شان کے مطابق ہر کام کوکیا گیا۔کنوینر مفتی ابو عبیدہ کے نگرانی میں بہتر طریقے سے انتخاب ہوا۔ علماءکرام کا کہنا تھا کہ ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے دس بجے سے ووٹنگ ہونی چائیے ،اس کا دھیان رکھتے ہوئے دس بجے کے بعد ہی ووٹنگ شروع ہوئی۔جو  دیڑھ بجے تک چلی۔لگ بھگ 394 ووٹر س میں سے 193 ووٹر نے ووٹنگ کی۔ ماحول اتنا خوشنما کی وہاں دیکھنے والوں نے کہاکہ ماشاء اللہ ہمارے علماء کرام میں ایسی محبت ہونی چاھئے۔دونوں صدر امیدوار آپس میں بیٹھ کر چائے کی چسکی لے رہے ہیں۔ہنسی مذاق چل رہا ہے۔لگ ہی نہیں رہا تھا کہ ان دونوں کے بیچ چنائو ہے۔اسی طرح جنرل سکریٹری کے سبھی امیدوار آپس میں ایک ساتھ بیٹھ کر چائے بسکٹ کھاتے نظر آئے۔اور سب سے اچھی بات تو یہ رہی کہ ایک امیدوار دوسرے امیدوار سے کہتے نظر آئے کہ اللہ کرے کہ آپ ہی جیتیں۔



 ایک دوسرے کی جیت کیلئے بات کرتے نظر آئے۔واقعی ایسا لگا کہ ہم علماء کرام کی محفل میں بیٹھے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جب حضرت مولانا صابر حسین مظاہری موہن پوری صدر چنے گئے تو انہوں نے سب سے پہلے کہا صدر کا اختیار ہے نائب صدرچننا،تو ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے دوست حضرت مولانا شریف احسن مظہری ہمارے ساتھ رہیںاور ہمارا نائب صدر بنیں۔اسی طرح جنرل سکریٹری حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی جب جنرل سکریٹری چنے گئے تو انہوں نے بھی سب سے پہلے کہاکہ مجھے علم نہیں تھا کہ میرے استاذ محترم حضرت مولانا سمیع الحق کھڑے ہیں،معزرت کے ساتھ میں اپنے استاذ محترم مولانا سمیع الحق کو جوائنٹ سکریٹری کے لئے نام پیش کرتا ہوں۔وہاں بیٹھے مجمع نے تائید کی اور مبارک باد دی۔ اسی طرح خازن حضرت مولانا ضیاء الرحمان منتخب ہوئے۔میڈیا کے ایک سوال کہ کی حضرت کس کو کتنا ووٹ ملا اسکے جواب میں لگ بھگ بیک زبان علماء کرام نے کہاکہ یہاں کسی کی ہار نہیں اور کسی کی جیت نہیں ہوئی ہے۔ہم سب علماء کرام ایک ہیں اور ایک ہوکر کام کریںگے۔کامیاب امیدوار وںکو مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے انتخابی کنوینر مفتی ابو عبیدہ اور انکی پوری ٹیم نے مبارک باد پیش کی ۔مفتی ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں حضرت مولانا مفتی سلمان قاسمی،حضرت مولانا ڈاکٹر عبیداللہ قاسمی، حضرت مولانا ڈاکٹر طلحہ ندوی، حضرت مولانا اختر صاحب اور دیگر سبھی علماء کرام کا جنہوںنے میری مدد کی۔

ساتھ ہی ھرات میرج ہال کے ڈائریکٹر نعیم انصاری ،روح المین،امروز انصاری، شاہد وکیل ،کامران اور انکی پوری ٹیم کا جنہوں نے پوری محبت کے ساتھ علماء کرام کی خدمت کی۔وہیں مفتی سلمان قاسمی سابق صدر مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ نے بھی خطاب کیا۔اس بیچ قاری صہیب احمد اور عبدالماجد قاسمی نے اتنی خوبصورت انداز میں نعت نبی پیش کی کہ لوگ جھوم اٹھے۔موقع پر مولانا شریف احسن مظہری، مفتی شبیر، مفتی طلحہ ندوی، مولانا عبدالمجید، مولانا انصاراللہ، مولانا سمیع الحق، قاری معین، قاری عبدالرئوف، مولانا ضیاء الرحمان، مفتی سلمان قاسمی، ڈاکٹر عبیداللہ قاسمی، ڈاکٹر طلحہ ندوی، مولانا عبدالواجد چترویدی، قاری صہیب، مولانا اکرام الحق عینی، شہر قاضی مفتی قمر عالم قاسمی،مولا نا اسجد قاسمی، قاری حسان، قاری اسعد، مولانا مجاہدالاسلام، حافظ مدثر اقبال، حافظ دانش ایاز،مفتی رحمت، مولانا عبدالماجد،مولانا عبدالقیوم بلسوکرا،مفتی عزیر، سمیت امیتاز انصاری، نعیم انصاری، امروز انصاری، شاہد وکی، توحید انصاری، مزمل انصاری، خوش محمد، معین انصاری، ابو طلحہ سمیت کئی لوگ تھے۔







Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image