حضرت مولانا طاہر حسین گیاوی کل رانچی کے سندرو کوڑو میں

 


حضرت مولانا طاہر حسین گیاوی کل رانچی کے سندرو کوڑو میں
رانچی: مناظر اسلام حضرت مولانا طاہر حسین گیاوی کل یعنی 15 فروری 2023 کو رانچی کے کوڑو بلاک میں جلسہ اصلاح معاشرہ وسنگ بنیاد پر تشریف لا رہے ہیں۔ رانچی، لوہردگا، چترا، ہزاری باغ، کوڑو اور آس پاس کے علاقوں میں خوشی کی لہر ہے۔ حضرت کو سننے اور ایک جھلک دیکھنے کے لئے لوگ بیتاب ہیں۔ مولانا عبدالناصر ناظم دارالعلوم حسینیہ سندرو نے اپنے بیان میں کہا کہ اس جلسے کی خصوصیت یہ ہے کہ قاطع بدعت حامی سنت ترجمان دیوبند حضرت الحاج مولانا سید طاہر حسین گیاوی کی آمد ہو رہی ہے۔ اس جلسے کی صدارت حضرت مولانا عبدالغافر قاسمی کریں گے اور نظامت حضرت مولانا رضوان دانش ندوی کریں گے۔ صوبہ جھارکھنڈ کے تالی قرآن قاری صہیب احمد استاذ مدرسہ عالیہ عربیہ، مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد نوشاد نوری القاسمی استاذ فقہ وادب دارالعلوم دیو بند (وقف) ہوں گے۔ اسمائے مقررین و شعراءے  عظام میں حضرت مولانا مفتی محمد شعیب قاسمی استاذ حدیث جامعہ رشید العلوم چترا،  حضرت مولانا مستفیض عالم ندوی، حضرت مولانامفتی اعجاز صاحب رحمانی استاذحدیث جامعہ رحمانی مونگیر، شاعر اسلام حضرت قاری تابش ریحان یوپی، حضرت قاری نثار دانش سندرو ہیں۔ انکے علاوہ 
مهمانان ذی وقارحضرت مولانا مفتی سلمان صاحب قاسمی ، حضرت مولانا مفتی قمر عالم قاسمی، حضرت مولانا منصور قاسمی، حضرت مولانا عبد الحمید مظاہری، حضرت مولانا محمد اختر، حضرت مولانا محمد صاحب قاسمی، حضرت مولانا شوکت قاسمی، حضرت مولانا اسماعیل، ظفر خان، مزمل خان، اقبال خان، شمیم خان، اسماعیل خان، رفیق کڑو، شمشیر خان، عبدالمنان، سجاد خان، الفاتح، مزمل، منت اللہ، حاجی توقیر، حسن خان ہیں۔ جلسہ استقبالیہ میں حضرت مولانامحمد مقصود المظاہری، حضرت مولانا عبد الحسیب القاسمی، مولانا مشرف عالم المظا ہری، مولانامحمد خورشید انصاری، مولا نا مبارک صاحب، مولانا شہاب الدین رشیدی ہیں۔ رونق اسٹیج میں جملہ اساتذہ کرام دارالعلوم قاسمیہ مدرسہ چوک بلسوکرا، جملہ اساتذہ کرام، جملہ اساتذہ کرام  مدرسہ‌ حسینیہ، جملہ اساتذہ کرام جامعہ حسینیہ، جملہ اساتذہ کرام مدرسہ عالیہ عربیہ، جملہ اساتذہ کرام مدرسہ امداد العلوم، جملہ اساتذہ کرام مدرسہ مفید الاسلام، جملہ اساتذہ کرام مدرسہ دینیہ رشیدیہ، جملہ اساتذہ کرام مدرسہ جامعہ خیر العلوم وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image