مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کا انتخاب آج،تیاری پوری

 


مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کا انتخاب آج،تیاری پوری

صبح 9بجے سے 1بجے تک ووٹنگ،بعد نماز ظہر ووٹوں کی گنتی

صدر امیدوار2جنرل سکریٹری5خازن امیدوار 3 میدان میں

رانچی:مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کا انتخاب 5 فروری کو ہونا ہے۔ جس کی تیاری پوری کر لی گئی ہے۔انتخاب کمیٹی کے کنوینر حضرت مولانا مفتی ابو عبیدہ نے بتایاکہ انتخاب کی ساری تیاری لگ بھگ مکمل کر لی گئی ہے۔بروز اتوار 5فروری 2023 کو ھرات میریج ہال اربا رانچی میں مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کی مجلس عاملہ کا انتخاب صبح 9بجے سے 1 بجے تک ہوگا۔اس انتخاب میںمجلس عاملہ کے تین کلیدی عہدوں کا انتخاب بذریعہ ووٹنگ ہوگا۔تینوں عہدوں کے لئے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کر دی ہے۔صدارت کے عہدے کیلئے دو امیدوار ہیں۔ حضرت مولانا صابر حسین مظاہری موہن پوری رانچی اور حضرت مولانا شریف احسن مظہری ہند پیڑھی رانچی۔جنرل سکریٹری کے عہدے کیلئے پانچ امیدوار ہیں۔مفتی شبیر علی قاسمی کاٹم کولی رانچی، مفتی طلحہ ندوی رانچی مین روڈ،مولانا عبدالحمید مظاہری لو ہردگا،مولانا انصار اللہ قاسمی رانچی اور سمع الحق مظاہری اربا رانچی ہیں۔خازن کے عہدے کیلئے تین امیدوار ہیں۔قاری معین نیوری رانچی،قاری عبدالرئوف کانکے رانچی اور مولانا ضیاء الرحمان ندوی لوہردگا ہیں۔کنوینر مفتی ابوعبیدہ نے علماء کرام سے اپیل کرتےہوئے کہاکہ تمام اراکین مجلس عاملہ جھارکھنڈ سے گزارش ہے کہ اپنا قیمتی وقت نکال کر اس تنظیم کی آبیاری اور استحکام کیلئے انتخابی کارروائی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔اور ظہرانہ میں شرکت فرماکر ممنون فرمائیں۔
کنوینر نے آگے کہاکہ ،صدارت کے عہدہ کیلئے بقیہ امیدواروں نے نام واپس لے لیا اور سکریٹری عہدہ کیلئے بھی بقیہ امیدواروں نے نام واپس لے لیا ہے۔ اس لئے ان سب کا نام اس فہرست میں نہیں ہے۔
تین،بوتھ بنائے جائیںگے،ہر ایک بوتھ میں لگ بھگ 122 ووٹر ہوںگے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image