رانچی ضلع کے ہرایک مسلم محلہ میں منعقد کیاجائیگاتحریک بیداری اجلاس، علماء کرام کی مشاورتی نشست میں لیئے گئے کئ اہم فیصلے۔

 


رانچی ضلع کے ہرایک مسلم محلہ میں منعقد کیاجائیگاتحریک بیداری اجلاس، علماء کرام کی مشاورتی نشست میں لیئے گئے کئ اہم فیصلے۔

رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ اور سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کی اہم مشترکہ مشاورتی نشست اسلامی مرکزھندپیڑھی رانچی میں قاری محمد ایوب رضوی کی صدارت میں ہوئ جس کی نظامت سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کے صدر مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی نے کیا، محفل کاآغاز مولاناقاری عابدرضافیضی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوااور مولاناشیرمحمدقادری نے مترنم آواز میں ھدیہ نعت پاک پیش فرمایا،نشست کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالتے ہوے مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی نے کہاکہ ملت ومعاشرہ کی زبوں حالی کے مدنظرادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کی سرپرستی اور سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کے زیراھتمام علماء اہل سنت کی قیادت میں گزشتہ 23 دسمبر2022 سے رانچی شہرمیں تحریک بیداری اجلاس کاآغازہواجس کاتسلسل ہرجمعہ واتوار کو بعد نماز عشاء شہر کے مختلف مقامات میں تاہنوز رواں پزیرہے اور آئیندہ پانچ مارچ 2023 تک یہ اجلاس جاری رہیگاساتھ ہی شب برات اور رمضان المبارک کے مدنظر بقیہ مقامات میں عیدالفطر کے بعد منعقد ہوگا، شرکاء نشست نے ترتیب اجلاس کی تائید فرمایا، ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے علماء اہل سنت رانچی کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوے کہاکہ تحریک بیداری کے لیئے علماء کرام کامتحدہ طورپر قدم آگے بڑھادیناملک وملت اور معاشرے کے لیئے خوش آئندوتاریخی ہے جو ہر ایک اجلاس میں سارے علماے کرام ائمہ مساجد پہنچ کر اپنے اسلاف کی وراثت کی حفاظت فرمارہے ہیں، ناظم اعلی نے کہاکہ مرکزی ادارہ شرعیہ کے زیراھتمام بہار، جھارکھنڈ، بنگال اور اڑیشہ میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس گزشتہ 13 دسمبر2022 سے شروع ہواہے جس کاتسلسل آئیندہ چھ ماہ تک جاری رہیگااسی کی ایک کڑی رانچی ضلع کے تمام مسلم محلوں میں تحریک بیداری اجلاس کاانعقاد ہے جو کامیابیوں سے ہمکنار ہورہاہے، تحریک بیداری اجلاس رانچی سے متعلق علماء کرام نے مفید آراء پیش فرمایااور فیصلہ لیاکہ فی الحال رانچی شہرمیں اجلاس ہورہاہے لیکن ملت کی ضرورت کو دیکھتے ہوے رانچی ضلع کے تمام مسلم محلوں میں اجلاس کیاجائیگارمضان المبارک سے قبل قبل کانکے، پھٹکل ٹولی، پنداگ، کھدیا، کھلاری علاقوں میں علماء کرام کی قیادت میں مشاورتی اجلاس کیاجائیگااور تحریک کو مزیدکامیاب کرنے اور عوام وخواص کو منسلک کر جنگی پیمانے پر عملی اقدام کے مختلف فیصلے لئے گئے، علماء کرام نے متفقہ طور پر گزشتہ دنوں عرس خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے مقدس موقع پر شرکت فرماہزاروں زائرین پر سرور چشتی اور ان کے غنڈوں کے ذریعہ مارپیٹ کرنے اور جان لیواحملہ کرنے کی سخت مذمت کی گئی اور سرورگستی کو درگاہ کمیٹی سے بلاتاخیرہٹانے اور اس پر قانونی کارروائی کرنے کی مانگ کی گئ، مشاورتی نشست کااختتام مولاناعباس رضوی کی دعاپرہوا، نشست میں مولاناقطب الدین رضوی کے علاوہ مولاناڈاکٹرتاج الدین رضوی، قاری محمد ایوب رضوی، مولانامفتی شمس تبریز علیمی، مولانافاروق مصباحی، قاضی مسعود فریدی، مولاناجمیل احمد مصباحی، مفتی اعجاز حسین مصباحی، قاری تابع عالم شیدا، مولانا محمد حسین حبیبی، مولاناعابد رضا، مولاناشیرمحمد، قاری عبداللہ، مولانانظام الدین مصباحی، مولاناکلیم الدین مصباحی، حافظ جاویداحمد، مولانانور محمد فیضی، مولانامفتی عاقب جاویدمصباحی، مولاناعباس رضوی، مولاناعرفان صادق مصباحی ،قاری ہاشم کمال حبیبی، قاری شہادت حسین، تاج رانچوی، مولاناصدام حسین، مولانانسیم اختر، مولاناشمشادمصباحی، حافظ مبارک حسین، قاری عبدالمبین نازش، عقیل الرحمن، محمد اسلام، محمد قاسم، تبارک حسین وغیرہ شامل تھے

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image