اپنے حلقے کے اراکین مجلس کے ساتھ پانچ فروری کو شرکت فرمائیں السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! خدا کرے آپ بخیر وعافیت ہوں ضروری تحریر یہ ہے کہ مورخہ ۵/ فروری کو مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کی مجلس عاملہ انتخاب صبح نو بجے سے ہونا طے پایا ہے، مرکزی مجلس علماء کو فعال ومتحرک بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،کیونکہ علماء ائمہ وموذنین کو درپیش مسائل کے حل ،جھارکھنڈ کے مکاتب کی تنظیم، رفاہی خدمات اور مختلف حلقوں میں دعوتی وعلمی خدمات ،نیز اصلاح رسومات واصلاح معاشرہ کے لئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا، ابتداء میں کسی بھی تنظیم کی تشکیل واستحکام بغیر قربانی وجاں فشانی ممکن نہیں ،لہذا آپ اس انتخابی اجلاس کے لئے ضرور اپنا وقت فارغ فرمائیں اور اپنے حلقے کے اراکین مجلس کے ساتھ شرکت فرمائیں، والسلام،مفتی ابو عبیدہ قاسمی کنوینر انتخاب کمیٹی
0 Comments