جھارکھنڈ کے ضلع گڈاکےسڑنی گاؤں میں فرقہ وارانہ تصادم
اقلیتوں میں خوف و ہراس جمعیت علماء جھارکھنڈ نےحق وانصاف کامطالبہ کیا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی
رانچی مولانا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی جنرل سکریٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ نےایک پریس ریلیز میں کہا کہ گذشتہ 29/جنوری 2023 کوضلع گڈا مہرما تھانہ کےتحت سڑنی گاؤں میں فرقہ وارانہ تصادم ہو گیا تھا۔ جس کی بنا پر علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا۔ خوف ودہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔ پولیس انتظامیہ مستعد اور چوکنا ہے۔ ملزمین کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔ کئ ملزمین جیل بھیجےجاچکے ہیں، عینی شاہدین اور جمعیت علماء ضلع گڈاکےذمہ داران اور دیگر مستند ذرائع سے فراہم شدہ معلومات سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ فرقہ وارانہ تصادم کسی سازش کا حصہ ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گڈاکے مہرما تھانہ کےسڑنی گاؤں میں مسلمانوں کی آبادی کم ہے اور ہندوؤں کی آبادی زیادہ ہے، دونوں مذاھب کے لوگ عرصہ سے آپسی اتحاد اور مل جل کر رہتے آئے ہیں۔ ادھر پانچ چھ سالوں سے مختلف موقع پر تھوڑی تھوڑی بات پر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوتی رہی ہے۔ لیکن پولیس انتظامیہ کی مستعدی سے اور دونوں مذاھب کے امن پسند لوگوں کی کوشش کی بناپرکوئ بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اسی دوران محرم کے موقع پر جلوس نکالنے کے لئے راستہ کے معاملے میں دونوں مذاھب کے درمیان تنازعہ پیدا ہوگیا لیکن آپسی مشورہ سے اس معاملہ کو سلجھا گیا اور معاہدہ ہوا کہ اس راستے سے اب کوئی مذہبی جلوس نہیں نکلے گا لیکن 29/جنوری 2023کواسی راستہ سے سرسوتی پوجا کے موقع پر مورتی وسرجن کاجلوس نکالا گیا حسب معمول گاجے باجے اور مذہبی نعرےلگاۓ جارہے تھے اسی دوران چندناعاقبت اندیش مسلم نوجوانوں نے احمقانہ طورپر معاہدہ کی خلاف ورزی کاالزام لگاتے ہوئے جلوس پر پتھراؤ کردیا ادھر سے بھی پتھراؤ شروع ہو گیا جس کی بنا پر دونوں فریق میں زبردست کشیدگی پیدا ہوگئی پتھراؤ میں لوگ زخمی ہوگئے ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی نے بیان میں کہا کہ اگر آپس میں معاہدہ ہوگیا تھا تو اس کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے تھی اور مسلمانوں کو بھی اتنی عجلت سے کام لینے میں احتیاط کرناچاہئے تھا تازہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے یکطرفہ گرفتاریاں کررہی ہے مسلمانوں میں خوف ودہشت کاماحول پیدا ہو گیا ہے مردڈرسےگھروں سےغائب ہیں عورتیں ڈری سہمی ہیں مولانا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی نے مقامی ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں حق وانصاف سے کام لیا جائے جو ملزم ہیں انہی کی گرفتاری کی جائے بے قصور لوگوں کو گرفتار نہ کیا جائے خوف ودہشت کاماحول ختم کیا جائے اور دونوں مذاھب کےلوگوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جائے اور حکومت سے مطالبہ ہے'اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور بے قصوروں کو انصاف دلایاجاۓ ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی جنرل سکریٹری جمیعت علماء جھارکھنڈ ۔
0 Comments