اصلاح معاشرہ عشرہ کے پروگراموں میں معاشرت،معاملات اورحقوق کی ادائیگی کو مرکزی عنوان بنائیں /مفتی محمدشہاب الدین قاسمی
رام گڑھ26 فروری
جمعیۃ علماء ضلع رام گڑھ کی مجلس منتظمہ ومجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ میرج ہال الابراہیم کامپلیکس نیوبس اسٹینڈرام گڑھ کینٹ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت جناب الحاج مولاناشکیل الرحمن قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ہزاریباغ نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب مفتی محمدشہاب الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے شرکت کی۔ جناب مفتی محمدشہاب الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے صوبہ میں مسلمانوں کو در پیش مسائل اور اس کے حل کے لیے جمعیۃ علماء کی کوششوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اورضلع میں جمعیۃ کو مضبوط کرنے کی اپیل کی، ساتھ ہی ساتھ اصلاح معاشرہ پروگرام کو منعقد کرنے کی ہدایت دی اور اصلاح معاشرہ کے موضوعات میں معاشرت،معاملات اور حقوق کواہمیت کے ساتھ بیان کرنے کی تاکید کی۔ مولانا شکیل الرحمن قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ہزاریباغ نے اصلاح معاشرہ عشرہ کے طریقۂ کار کے سلسلہ میں تفصیلی روشنی ڈالی اورمسلم بچیوں کے درمیان ارتدادکے بڑھتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیااور اس کے سدباب کے لیے مضبوط حکمت عملی بنانے کی طرف رہنمائی کی۔
الحاج محمد ایوب صابری رکن ورکنگ کمیٹی جمعیۃ جھار کھنڈ نے بھی اپنی باتیں رکھی اور دوران گفتگو حضرت مولانا ابولحسن علی ندویؒ کا ایک قول پیش کیا کہ'' اس قوم کو پنج وقتہ نمازی ہی نہیں بلکہ سوفیصد تہجد گزار بنادیا جائے لیکن اگر ان کے اندر سیاسی شعور بیدارنہ کیاجائے اور ملک کے احوال سے ان کوواقف نہ کرایا جائے تو ممکن ہے آئندہ اس ملک میں تہجد تو دور پانچ وقت کی نمازوں پر بھی پابندی عاید ہو جائے ''۔ دیگر مہمانان کرام میں جناب محمد عزیر صاحب صدر جمعیۃ علما ء ضلع بکارو، جناب شاہنواز صاحب و جناب ارشاد صاحب سماجی کارکن رانچی،۔ ضلع رامگڈھ میں اصلاح معاشرہ کے پروگرام زیادہ سے زیادہ علاقوں میں کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا پھر بلاک سطح اور پھر بعد رمضان المبارک سطح پر ایک پروگرام منعقد کیے جانے کی بات طے ہوئی۔ پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں الحاج حافظ محمد سلیم صاحب ناظم مدرسہ دارالقرآن لاری، مولانامحمد ضمیرالدین صاحب ناظم دارالعلوم رحمانیہ جریو، مولانا محمد شاکر صاحب منواں، مولانا عبدالمنان صاحب چتر پورنائب سکریٹری، مولانا مظہرالحق صاحب چترپور نائب سکریٹری، حافظ ابولکلام صاحب جریو، مولانا کلیم الدین قاسمی صاحب امام و خطیب تبلیغی مرکز، مفتی توحید مظاہری چتر پور، مفتی تنویر عالم صاحب کرما، مولانا الطاف صاحب کرما، حافظ مظہرالحق صاحب، مولانا عبدالستار صاحب امام و خطیب پھلسرائے، حاجی جاوید صاحب، جناب محبوب عالم صاحب، نوشاد عالم صاحب،انجم بھائی، حافظ اسلام منواں،حافظ پرویز، حافظ سفیان لاری،مولانا عبدالقیوم صاحب امام مسجد پروجیکٹ، مفتی منظر عقیل صاحب مدرس دارالقرآن لاری،مولانا عمران صاحب لاری خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔ پروگرام کا آغازقاری صغیراحمدناظم جامعہ عربیہ دارالعلوم مائل چترپور کی تلاوت کلام پاک سے ہوااور حضرت مفتی محمد شہاب الدین قاسمی کی دعاء پر پروگرام اختتام عمل میں آیا۔
0 Comments