ملک کو بچانے کے لئے چندپارٹیوں کے چھوڑے ہوئےغنڈوں پرقانون کاشکنجہ مضبوط کر یں صدرجمہوریہ : مولانابلیاوی
ریاست جھارکھنڈ کےمسلمان اپنے مطالبات کے لئے راجدھانی رانچی میں اکٹھاہونے کوہیں تیار ،حکومت اقلیتی محکموں کی جلد کرے تشکیل:-مولاناقطب الدین رضوی
حکومت قانون بنادے تاکہ دودھ کی جگہ زہرپلاکرسپاہی بنانے کاکارخانہ بندہوجائے۔ : حسین ثقافی
علامہ بلیاوی ہماراایسا قائدہے جومجبورنہیں بلکہ بہت مضبوط ہے : مولاناصدام جامی، جامتاڑا میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس اختتام پزیر 75 پچھہترہزار سے، زائدفرزندان توحید نے کی شرکت۔۔۔جامتاڑہ : مورخہ 15/فروری2023
ملک ومعاشرہ کے تحفظات کے لئے نکلی ہوئی ادارہ شرعیہ کی انقلابی تحریک کاآغاز ضلع بیتیابہار سے شروع ہوکر آج مورخہ 15/فروری 2023 بروزبدھ بوقت 10 بجے دن ضلع جامتاڑہ کے چھائی ٹانڑ میدان تحریک بیداری کاتیرہویں کانفرنس منعقدہوئ۔قائدتحریک،قومی صدر،سابق ممبرآف پارلیمنٹ حضرت علامہ غلام رسول بلیاوی کی قیادت وصدارت میں علماء،شعرا و دانشوران کاایک بڑا قافلہ جامتاڑہ پہونچا۔ضلع جامتاڑہ کے براجپور علاقہ سے لے کر 128 گاؤں سے آئے عوام الناس کے جم غفیر نے تحریک کااستقبال کیا۔اور تحریک کےایجنڈوں پراپنی حمایت وتائیددیتے ہوئے نسلوں کے تحفظ کے لئے قائدتحریک کے ایک آواز پرکہیں بھی حاضرہونےکاعہدکیا۔تمام علماء وشعرانے عنوانات سے متعلق اپنی بات انقلابی اندازمیں پیش کیا۔یہاں کے علماء کی سرگرمیوں نےپورے جامتاڑہ کے پرکھنڈ،پنچایت،گاؤں تک کے افراد لوسرگرم کردیااورسارے افراد انقلاب تامہ اگنے کے انتظارمیں تحریک کوسرتسلیم خم کیااور اپنی ہرطرف کی قربانی دینے کوتیاراس عزم پرکہ کفن باندھ لیں گے اور بدلے میں اپنی نسلوں کووطن دیں گے۔اس پروگرام کی تیاری اور کامیاب بنانے میں حضرت مولاناصدام
جامی،مولانااصغرعلی،مولانامقبول مصباحی،مولاناعبدالرزاق مصباحی،مولاناعلیم الدین رضوی،مولانامختارصاحب،مفتی غلام حیدرمصباحی،رفیق انجم،مولاناشہادت حسین برکاتی،مولاناشمس الحق مصباحی وعلماء جامتاڑہ نے اہم رول اداکیا۔
مہمان خصوصی،قائدتحریک،قومی صدر،غازی ملت حضرت علامہ غلام رسول بلیاوی نے ملک وسماج میں بڑھتے ہوئے خرافات کے سدباب کے حوالہ سے کہاکہ ادارہ شرعیہ تحریک ہرخرافات کے خاتمہ کے بعدنسلوں کےسیاسی،سماجی،ملکی،جمہوری،تعلیمی،اقتصادی جیسے تحفظات کے لئے چلی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں نفرت آمیزپارٹیوں کے چھوڑے ہوئے آوارہ اور پاگل افرادپر قانون کاشکنجہ مضبوط کرنے کے خاطریہ تحریک چلی ہے اور یہ بتاناہے کہ ملک میں مسلمان کرایہ دار نہیں برابر کے حقدار ہیں کوئ گھاس،پودا نہیں ہم نہیں ہیں کہ جب چاہاکاٹ دیا ہمارے آباء واجداد کے خون سے ملک کی مٹی رنگین یے۔لال قلعہ ہویاانڈیاگیٹ ہمارے اجداد کے نام سے بھراہے۔ملک میں ہماری قربانیوں کانتیجہ یہ نہیں کہ سوتیلاسلوک کریں ہمارے حقوق برابر کے ہیں۔ تحریک چلی ہے تاکہ مسلمانوں کونوکری اور اقتدار میں حصہ داری یقینی ہوجائے۔قائدتحریک نےتحفظ ناموس رسالت کے حوالہ سے گورنمنٹ اور سیاست کے ٹھیکیداروان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کب تک اپنے بچوں کی لاش اٹھائیں اب ہم میں اتنی طاقت نہیں کہ روز روز کے بہتے
خون کومیں دیکھوں۔ایسانیتاہمیں قابل قبول نہیں جو جوجنتاکی لاشوں پرکرسیاں بچھاتاہو۔اس لئے اب خون کی ہولی بندکریں اور ہمیں تحفظات فراہم کریں۔تحفظات کے لئے مسلم سیفٹی ایکٹ بنادیں اور ملک میں امن وآمان قائم رکھنے کے لئے تحفظ ناموس رسالت ایکٹ بنادیں۔
مولانابلیاوی نے اپنے خصوصی انداز میں کہاکہ ہم اپنے معاشرہ کے غیور افراد سے گزارش کرتے ہیں اپنے سماج کو شراب نوشی،جوا،سٹہ،مطالبہ جہیزجیسے خطرناک وائرس سے بچاؤ۔ورنہ پورا سماج بکھرجائے گا۔مسلم کے نام پرجوخصوصتیں موجود ہیں اسے اپنائیں۔اس کےلئے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ سماج کو اسلامی احکام سے باورکرائیں اور سیرت مصطفی اور سنت مصطفی کی روشنی میں زندگی گزاریں۔تب دنیاپیغمبراعظم کے عاشقوں کی تاریخ پڑھے گی۔قائدتحریک نے آخرمیں کہاکہ سماج جس دن اس تحریک کواپنے گاؤں کے ہرایک دروازے تک پہونچادے گاتو پھروہ دن دور نہیں کہ جس عزم وحوصلہ کے ساتھ ہم نکلیں ہیں وہ انقلاب تامہ کانتظار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ناظم اعلی حضرت علامہ قطب الدین رضوی نے ریاست جھارکھنڈکے اقلیتی کمیشن بورڈ،مدرسہ بورڈ،سنی وقف بورڈ،اردواکیڈمی کی تشکیل کے حوالہ سے کہاکہ ہیمنت سرکارسے اس کامطالبہ کیاجاتاہے۔اورالتوا میں پڑے 592 مدرسے کوگرانٹ دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے ووٹ سے اقتدار میں آنے کی صرف خواہش رہتی ہے تو مسلمانوں کے ان مسائل کاحل بھی کریں تاکہ مسلمانوں کااعتمادبحال رہے۔ناظم اعلی نے کہاکہ یہ علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ کی چلائ ہوئ تحریک کااحیاء ہے انہوں نے اپنے دورمیں جو کارنامہ انجام دیاتھاوہ یہ کہ ملک کانقشہ بدل دیا۔آج بھی اگرہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پوری ریاست کے افراد راجدھانی میں اترکر سیاست کانقشہ بدل دیں گے۔انہوں نے اپنی قوم کے افراد سے کہااس تحریک کاحصہ بن جائیں اور اپنی نقل وحرکت کوقائم رہیں۔بہت جلدہی ہمارے تعلیمی،سیاسی،اقتصادی محوری انقلاب آئے گااور جوہم اپنی نسلوں کے تحفظات کاخواب سجائے رکھیں ہیں اس کامنظرنامہ آنے والے مستقل قریب میں ہی مشاہدہ بھی کریں گے اور محسوس بھی کریں گے۔آخرمیں زبردست اندازمیں انہوں نے قرار داد پیش کیا۔ادارہ شرعیہ کے نائب قاضی شریعت مفتی غلام حسین ثقافی نے تحریک جس مشن کے لئے نکلی ہے ان سرگرمیوں پرنہایت ہی جامع گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سماج کوباورکراناہے کہ فساد کانام آتنک ہے جہادکانام آتنک ہرگزنہیں ہے۔حق کی آواز کانام جہاد ہے مظلوم کوزندگی،بدعمل کوعمل صالح کاجامہ پہنانے کانام جہادہے۔انہوں نے کہا گولی کامقابلہ گولی سے نہیں ،تلوارکامقابلہ تلوار سے ہم نہیں کریں گے۔ہم یہ تحریک سے بتاناچاہتے ہیں ایسا ادھر سے نہ گولی چلے گی نہ تلوار ہمارا صرف ایک مطالبہ ہےقانون بنادیں تاکہ وہ کارخانے بندہوجائیں جہاں بچوں کودودھ نہیں زہرپلا کر فوجیوں میں شامل کرانے کاکاروبار چل رہاہے۔تحریک کے سرگرم رکن حسین ثقافی نے مزیدکہاکہ معاشرہ کوان تمام خرافات سے پاک کریں جس سے مسلم امت کی توہین ہوتی ہے۔شادی کوسستاکریں،نکاح کوآسان کریں،بیٹیوں کووراثت میں حصہ دار بنائیں اور تمام باشندوں کوپیغمبرمحمدصلی اللہ علیہ وسلم کاعاشق بنادیں اور انہیں احکام اسلام اور سیرت مصطفی کاخوگربنادیں۔ضلع جامتاڑہ کے فعال ومحرک عالم دین مولاناصدام جامی نے اپنے انقلاب گفتگومیں کہاکہ ادارہ شرعیہ کوعلامہ ارشدالقادری نے ایک تنظیم دیاہے جو ہر ہرخرافات وفسادکے زمانہ میں تحریک چلاکرفسادکاقلع قمع کیا۔انہوں نے کہارئیس القلم آج ہمارے درمیان تونہیں ہیں لیکن ملک وملت کے تحفظات کے لئے ہمیں جو قائدعلامہ غلام رسول بلیاوی کودیاوہ ہمارا قائدمجبورنہیں مضبوط ہے۔جامتاڑہ کے مولاناصدیق القادری نے کہاکہ بیٹیوں کے حضرت فاطمہ کی سیرت کامجسمہ بنادیں۔مولاناشہادت حسین برکاتی نے کہاکہ علامہ غلام رسول بلیاوی کاتیور میدان سےلے کرسدن تک ایک لیول میں ریتاہے اب ضرورت ہے تمام حضارت اپنے قائدکی آوازپر لبیک کہیں۔ان کے علاوہ دیگرعلماء نے بھی خطاب کیا۔اس کانفرنس میں جناب حبیب اللہ،جناب رفیق انجم ،جناب مجاہدرضا،مفتی سجادحسین،مولاناسالم سلطان،مولاناآصف وغیرہ نے تحریک کے حوالہ سے شاندار کلام پیش کیا۔کانفرنس کااختتام سلام اور قائدتحریک کی رقت انگیزدعاپرہوا۔
0 Comments