شہاب الدین القاسمی رانچوی ڈائریکٹر یوٹیوب چینل (Guide to Learning English) کی تالیف کردہ کتاب “رہنمائے انگریزی ” کا اجرا چترا(احمد بن نذر)جھارکھنڈ کے ممتاز ادارہ جامعہ رشید العلوم چترا میں بموقع ختم بخاری شریف مہتمم جامعہ و قاضی شہر حضرت مفتی نذر توحید صاحب دامت برکاتہم و دیگر علمائے کرام کے ہاتھوں ہوا۔ کتاب کا تعارف کراتے ہوئے ناظم اجلاس نے کہا کہ یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے، جن کے صفحات کی مجموعی تعداد 880ہے،پہلی جلد میں بنیادی اور ابتدائی اسباق ہیں، جو تین حصوں پر مشتمل ہیں۔انہوں نے اس کے تعلق سے تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کتاب میں انگلش پڑھنے(English Reading) کے تعلق سے کچھ اسباق ہیں، جن کے ذریعہ یہ کوشش کی گئی ہے کہ طلبہ کچھ حد تک پڑھنا سیکھ جائے یا کم از کم اس راہ پر چلنا سیکھ جائے،ساتھ ہی اس میں ترتیب وار اسباق ہیں، جن میں abcd سے مکمل ٹینس(Tense) تک پڑھایا گیا ہے، جوکہ لکھنے اور بولنے دونوں فن کیلیے یکساں مفید ہے،نیز اس میں کچھ بنیادی الفاظ اور افعال مع ترجمہ وتلفظ بھی بتائے گئے ہیں، اور کتاب میں آئے سبھی سوالات کے جوابات بھی ہیں۔ دوسری جلد میں دیگر اہم اور ایڈوانسڈ درجے کے اسباق ہیں؛ جو دو حصوں پر مشتمل ہیں۔پہلے حصے میں ٹینس کے بعد کے اسباق جیسے کہ موڈل وربز، شرطیہ جملے، صفت فعلی، ایڈوانسڈ اسٹرکچرز، ڈائریکٹ ان ڈائریکٹ کی بحث، ترجمہ نگاری اور مضمون نگاری وغیرہ، ہیں،اور دوسرے باب میں کچھ فریزل وربز، محاورے، اسلامی کلمات و اصطلاحات اور سبھی سوالات کے جوابات ہیں۔ چونکہ اسباق پہلے ویڈیوز کی شکل میں پڑھائے گئے ہیں، پھر انہیں تحریری اور کتابی شکل میں لانے کی کوشش کی گئی ہے؛ اس لیے کئی مقامات میں ویڈیو اور بیان والا انداز بھی در آیا ہے؛ تاہم حتی الامکان کتابی انداز اختیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب کی خصوصیات کے حوالہ سے بتایا گیا کہ اس میں ہر سبق کا مفت یوٹیوب ویڈیو،ہر نئے لفظ کا ترجمہ و تلفظ، ہر اہم بحث کا عملی نمونہ،مشق کے اضافی سوالات،سبھی سوالات کے مناسب جوابات،الفاظ وافعال اور دیگر مواد کا ذخیرہ،انگریزی کے ہر فن کےلیے مفید و معاون،لکھنے، پڑھنے، بولنے اورترجمہ کرنے میں معاون ہے۔کتاب حاصل کرنے کےلیےاس نمبر پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے: 7667635299
0 Comments