مدرسہ صوت القرآن کا ساتواں سالانہ جلسۂ تعلیمی مظاہرہ و انعامی پروگرام12مارچ کو

 


 مدرسہ صوت القرآن کا ساتواں سالانہ جلسۂ تعیمی مظاہرہ و انعامی پروگرام12مارچ کو

رانچی:آج الحمدللہ مدرسہ صوت القرآن ہند پیڑھی رانچی کا سالانہ امتحان اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر طلبا نےحفظ ، ناظرہ ،اردو، ہندی، انگریزی اور عربی میں امتحان دیئے۔ سالانہ امتحان میں نمایاں کارکردگی کرنے والوں کو 12مارچ 2023 بروز اتوار بوقت 9بجے دن کواعزاز سے نوازا جائے گا۔اس موقع پر مہتمم مدرسہ صوت القرآن حافظ محمد جہانگیر حسینی نے کہا کہ مدرسہ صوت القرآن کا ساتواں سالانہ جلسۂ تعلیمی مظاہرہ و انعامی پروگرام کا انعقاد بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ کیاجارہا ہے ۔جس میں شہر کے معزز و مؤقر علمائے کرام تشریف لارہے ہیں۔ زیر سرپرستی حضرت مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی صاحب جنرل سکریٹری ،جمعیت علماء جھارکھنڈ و امام عیدین رانچی، مہمان خصوصی شہر قاضی حضرت مولانا ومفتی قمر عالم صاحب قاسمی ،مدرس مدرسہ حسینیہ و الافتا، مہمان اعزازی حضرت مولانا و مفتی طلحہ صاحب ندوی، امام و خطیب جامع مسجد ، اپر بازار، رانچی و جنرل سکریٹری مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ اوربلبل جھارکھنڈ شاعر اسلام حافظ و قاری اکرم نواز رام گڑھوی و دیگر علمائے کرام تشریف لارہے ہیں۔ لہٰذاآپ تمام حضرات سے شرکت کی درخواست ہے۔



Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image