خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ،گڈا میں 13 مارچ کو ہوگا سالانہ اجلاس عام
اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے نوجوانوں میں جوش و خروش، تیاریاں شروع
گڈا جھارکھنڈ خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ گڈا کا سالانہ اجلاس عام 20 شعبان 1444ھ مطابق 13 مارچ 2023 ء بروز سوموار کو منعقد ہوگا ان شاء اللہ ،اس کے لئے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، اس سلسلے میں غور و خوض کرنے اور اجلاس کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے لیے انتظامی امور سے متعلق ایک اہم میٹنگ خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوئی جس میں کافی تعداد میں گاؤں کے علماء کرام نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی. اس میٹنگ میں بہت سارے نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر خدمت انجام دینے کے لئے اپنا نام پیش کیا اور انتظامی امور سے متعلق سبھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا نیز اجلاس کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے لئے عزم مصمم کا اظہار کیا. جن نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر خدمت کے اپنا نام پیش کیا ان میں اظہار الحق، محمد اختر حسین، محمد عفان، عبد الستار، مکھیا صغیر، ڈاکٹر شریف، ڈاکٹر خورشیدِ، ڈاکٹر ابوبکر، حافظ محمد ارشاد، محمد شاہد، محمد اشفاق، محمد خالد، محمد پرویز، محمد فارق، مبارک حسین، محمد مساعد،، حافظ نور الزماں، ماسٹر مرشد، عبد الحفیظ، محمد افروز محمد خلیل، محمد گلزار، مولوی شفیق، محمد سفیان، محمد عمران، محمد صدیق، محمد اسلم وغیرہ وغیرہ ہیں واضح رہے کہ یہ اجلاس پیر طریقت عارف باللہ حضرت مولانا پیر عرفان صاحب مظاہری چشتی قادری دامت فیوضھم کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں علاقے کے علماء کرام کے علاوہ باہر سے کئی اکابر علماء کرام و بزرگان دین تشریف لا رہے ہیں، جن کی تفصیلات اشتہار میں دے دی گئی ہیں. یہ پروگرام ظہر سے شروع ہو کر رات گیارہ بجے تک چلے گا، ان شاء اللہ ، پروگرام کی ترتیب اس طرح رکھی گئی ہے کہ بعد ظہر خانقاہ میں درود پاک اور ذکر کی مجلس ہوگی، بعد عصر معہد عرفانیہ جہاز قطعہ کے طلبہ و طالبات کا پروگرام جلسہ گاہ میں ہوگا اور بعد مغرب اجلاس عام ہوگا جو کہ قبرستان سے متعلق جنازہ گاہ میں ہوگا. نیز اس اجلاس میں معہد عرفانیہ سے تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے پہلے طالب علم حافظ محمد طلحہ سلمہ کیتھ پورہ کی دستار بندی ہوگی. ان شاء اللہ
0 Comments