سرہول تہوار کی وجہ سے 24 مارچ کو کئی مقامات پر بجلی بند رہے گی۔ , رانچی (غلام شاہد) سرہول شوبھایاترا کے حوالے سے 24 مارچ کو دوپہر 2 بجے سے جلوس کی واپسی تک مختلف علاقوں میں ضرورت کے مطابق بجلی بند رہے گی۔ جی ایم پی کے سریواستو نے تمام انجینئروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ضرورت ہو وہاں بجلی کاٹ دی جائے۔ تمام انجینئر متعلقہ علاقے کے تھانے سے رابطے میں رہتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں بجلی کی کٹوتی کا فیصلہ کریں گے جس علاقے سےجلوس یا شوبھا یاترا نہیں جائے گی یا جاتی ہے وہاں پر بغیر کسی وجہ کے پاور کٹ سے گریز کریں ۔ مین روڈ، لال پور، ہرمو، باریاتو، راتو روڈ، ارگورہ، سرم ٹولی، بہو بازار، اپر بازار، کوکر، مورہآبادی اور گردونواح میں بجلی بند رہے گی۔ جلوس کے نکلنے اور واپسی تک تھانے کی اجازت سے پاور کٹ اور بجلی بحال کرنے کا کام کیا جائے گا -
0 Comments