آج رانچی کاٹھی ٹانڑ میں حضرت مولانا عبداللہ سالم چترویدی، مولاناعبدالصمد نعمانی

 


آج رانچی کاٹھی ٹانڑ میں حضرت مولانا عبداللہ سالم چترویدی، مولاناعبدالصمد نعمانی
مدرسہ الیاس آزاد ارشدالعلوم میں7 حفاظ کرام کی دستار بندی ہو گی

مولانا نوشاد نے کہا کہ جلسہ دستار بندی کی ساری تیاری پوری کر لی گئی ہے
رانچی:مدرسہ الیاس آزاد ارشد العلوم کاٹھی ٹانڑ،راتو، رانچی میں یک روزہ عظیم الشان اجلاس دستار بندی آج 15 مارچ2023 بروز بدھ بعد نماز عشاءرکھا گیا ہے۔جس کی صدارت نمونۂ پیکر اخلاق قاضی شریعت مفتی عصرالحاج ناظم اعلیٰ و شیخ الحدیث جامعہ رشیدالعلوم چترا اور رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ حضرت مولانا مفتی نذر توحید المظاہری کریں گے۔وہیں نظامت کے فرائض نقیب ہندوستان ماہر اللسان مجاہد حسنین حبیبی کےذریعہ انجام دیئے جائیں گے۔جبکہ جلسہ دستاربندی میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطیب ہندوستان ،مقررذیشان حضرت مولانا و مفتی عبداللہ سالم قمرچترویدی شرکت کر رہے ہیں۔ان کے علاوہ مہمان اعزازی کے طور پر صوفی باصفا حضرت مولانا عبدالصمد نعمانی مہتمم مدرسہ حسینیہ رائورکیلا، وخلیفہ فدائے ملت مولانا سعد مدنی،حضرت مولانا عبدالحکیم ندوی، حاجی چوک موجود رہیں گے۔جبکہ ناظم جلسہ حضرت مولانا ضمیر الدین قاسمی، ناظم تعلیمات مدرسہ ھذا ہوں گے۔جلسۂ دستار بندی کی شروعات جھارکھنڈ کے مشہور قاری قرآں بلبل جھارکھنڈ حضرت مولانا قاری صہیب احمد اور مولانا نوشاد رشیدی مدرس مدرسہ ھذا کی تلاوت قرآن پاک سے ہوگی۔اس موقع پر حضرت مولانا مفتی عبدالحسیب جامعی، حضرت مولانا نوشاد صاحب نے کہاکہ اجلاس کی سرپرستی نمونہ سلف سالارنقیب جھارکھنڈ حضرت مولانا الحاج اختر حسین مظاہری مہتمم مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے اورنمونہ سلف سالار جھارکھنڈ حضرت مولانا محمد قاسمی مہتمم مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی  کریںگے۔زیر حمایت حضرت مولانا پرویز مظاہری،حضرت مولانا سفیان مظاہری ،زیر قیادت حضرت حافظ ذاکر اور حضرت مولانا مفتی عمران ندوی کی رہے گی۔اسمائے مقررین کرام و شعرائے عظام میں حضرت مولانا محمد اکرم قاسمی صدر علماء گریڈیہہ،مفتی انور قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی،شاعر اسلام اشفاق بھرئچی،قاری ممتاز عاطف گریڈیہہ،حضرت مولانا فیروز قاسمی ندوی،رانچی شہر کے شہر قاضی نیز مدرس مدرسہ حسینیہ کڈرو نیز خطیب حواری مسجد حضرت مولانا مفتی قمر عالم قاسمی،حضرت مولانا صابر الحسینی المظاہری،حضرت مولانا عبدالحسیب جامعی امام وخطیب مسجد بلال،حضرت مولانا نصیر الدین مظاہری،حضرت مولانا قاری جان محمد،حضرت حافظ اختر، حضرت مولانا عتیق الرحمان قاسمی، حضرت مولانا مفتی ابوعبیدہ شامل ہیں۔انکے علاوہ مندوبین کے طور پر خصوصی علماء کرام،اراکین انتظامیہ،مجلس استقبالیہ ،حضرت مولانا نوشاد صدیقی مہتمم وسکریٹری وجملہ اراکین واساتذہ کرام مدرسہ الیاس آزاد ارشدالعلوم کاٹھی ٹانڑ رانچی ہوںگے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image