اوم اور اللہ ایک، اسے سمجھنے کیلئے قرآن کو سمجھنا ہوگا: چترویدی

 



اوم اور اللہ ایک، اسے سمجھنے کیلئے قرآن کو سمجھنا ہوگا: چترویدی 

اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم سے پہلے دینی تعلیم سے آراستہ کریں: نذر توحید 

مدرسہ الیاس آزاد ارشد العلوم کانٹھی ٹانڈ راتو رانچی میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد


 رانچی: اوم اور اللہ ایک ہے اسے سمجھنے کے لئے قرآن کو سمجھنا ہوگا۔ بغیر قرآن کے پڑھے ہوئے اور سمجھے ہوئے ہم اوم اور اللہ کو نہیں سمجھ سکتے۔ آج ضرورت ہے ہمارے نوجوانوں کو قرآن اور احادیث کے اوپر ریسرچ کرنے کی۔ مذکورہ باتیں اسلامک اسکالر خطیب ہندوستان حضرت مولانا عبداللہ سالم قمر چترویدی نے کہی۔ وہ بدھ 15 مارچ 2023   کی رات مدرسہ الیاس آزاد ارشد العلوم کانٹھی ٹانڈ راتو رانچی کے جلسہ میں بطور مہمان خصوصی بول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اے لوگوں اپنے بچوں کو دنیاوی اور دینی تعلیم سے آراستہ کرو۔ مسلمانوں مصلحت کا چادر ہٹاؤ۔ برہما ستر کے جانے بغیر کوئی سچا ہندو نہیں ہو سکتا۔ مسلمانوں قرآن سے سچی محبت کرنا ہوگا۔ قرآن سے محبت اگر ایک غیر مسلم جسکا نام پنڈت کیول آنند جوشی کرتا ہے تو اسکے چتا(باڈی) کو آگ نہیں جلاتی۔

وہیں جلسہ کی صدارت کر رہے قاضی شریعت ناظم اعلیٰ و شیخ الحدیث جامعہ رشید العلوم چترا ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ حضرت مولانا مفتی نذر توحید المظاہری نے اپنی صدارتی خطاب میں کہاکہ حافظ قرآن کو دنیا میں کچھ حاصل ہو یا نہ ہو مگر آخرت میں اسکے لئے اور اس کے خاندان کے دس ایسے افراد جن پر دودخ واجب ہوچکی ہو انکو جنت دلانے کا ذریعہ ہے اور اللہ نے کوئی بھی تعلیم کے لئے ایسی نعمتیں عطا فرمانے کا وعدہ نہیں فرمایا جو وعدے قرآن کے قاری کے لئے ہیں۔حافظ قرآن کے والدین کے سروں پر سورج سے بھی زیادہ روشن تاج پہنایا جائے گا۔ایسے دائمی انعامات اپنی اولاد کو دلانے کی کوشش کریں انہیں حافظ قرآن بنائیں۔وہیں مولانا فیروزقاسمی ندوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس دنیا میں آنے کا مقصد اللہ کی عبادت کرنا ہے۔پڑوسیوں کا حق، بھائی کا حق،بہن کا حق ،کیا ہم نے ادا کیا۔کبھی ہم نے اپنے بیوی سے پیارسے کہاکی آج آپ سورۃ آیت الکرسی سنائیں۔علماء سے محبت کرو،مدارس سے محبت کرو، اپنے والدین سے محبت کرو۔لو گوں اپنے اعمال کی فکر کرو۔

وہیں جب حضرت مولانا مفتی عمران ندوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ صراط مستقیم چاہتے ہو تو قرآن پاک کا دامن تھامو۔دونوں جہان میں کامیاب  ہونا چاہتے ہو تو قرآن پاک کا دامن تھامو۔قرآن پر ایمان لانا قرآن کا حق ہے۔اسکے علاوہ مدرسہ الیاس آزاد ارشدالعلوم کانٹھی ٹانڈ راتو رانچی کاقیام کیسے ہوا،کن لو گوں نے کیا اس کی پوری جانکاری دی۔وہیں خطیب ذیشان حضرت مولانا محمد اکرم قاسمی صدر علماء گریڈیہہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ حافظ کی یادداشت سات سوگنا بڑھ جاتا ہے۔اس لئے اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم دلانے سے پہلے انہیں حافظ قرآن بنائیں۔حافظ قرآن کی بڑی اہمیت ہے۔وہیں گرامین ایس پی نوشاد عالم انصاری نے کہاکہ امن وشانتی قائم رہے گی تبھی ہمارا سماج آگے بڑھے گا۔ہم سب کو آپسی بھائی چارہ،محبت کو عام کرنا ہے۔جب گرامین ایس پی نے نعت پڑھی کہ یاد آئی ہے اپنی خطائیں،جب خدا کا خیال آگیا ہے۔میرے بے چین دل کو وہیں پے،مصطفی کا خیال آگیا ہے۔ تو پورا مجمع زندہ بعد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ 

جلسہ کا آغاز جھارکھنڈ کے مشہور ومعروف قاری قرآں حضرت مولانا قاری صہیب احمد قاسمی کی قرآت قرآن پاک سے ہوا۔ شاعر اسلام اشفاق بہرائیچوی اور قاری ممتاز عاطف نے نعت شریف پڑھی۔ اشفاق بہرائچوی نے جب پڑھا کہ بچوں کو اپنے صاحب ایمان بنائو،قرآن پڑھائو،قرآن پڑھائو،بی ٹیک بھی کرائو انہیں ایم بی اے کرائو،ساحل سے پڑھائو اور انہیں چاند پےلے جائو۔ہے شرط مگر پہلے مسلمان بنائو،قرآن پڑھائو،قرآن پڑھائو۔وہیں جب قاری ممتاز عاطف نے پڑھاکہ میرا اسلام زندہ ہے میری پہچان زندہ ہے۔مسلمانوں کے سینے میں ابھی ایمان زندہ ہے۔ہم نہ بولوہیو،ای ہمر ایمان بولو ہے تو پورا مجمع جھوم اٹھاا ور نعرے تکبیر سے گونج اٹھا۔

جلسے کی نظامت نقیب ہندوستان ماہر اللسان مجاہد حسنین حبیبی نے کیا۔اپنی نظامت میں مجاہد حسنین حبیبی نے پڑھاکہ کی۔دستار فضیلت کی شان دیکھئے،دلہا بنے رسول کا مہمان دیکھئے۔آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال مدرسہ کے مہتمم مولانا نوشاد صدیقی وسکریٹری ارشد ایوب نے کیا۔7حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت علماء کرام کے ہاتھوں باندھی گئی۔جلسے کا اختتام حضرت مولانا مفتی عبداللہ سالم قمر چترویدی کی دعا پر ہوا۔


Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image