روزے کے مسائل اور ان کے جواب

 




روزے کے مسائل اور ان کے جواب 
مفتی انور قاسمی صاحب
رانچی:رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوگیا ہے۔یہ مہینہ بڑی بابرکت ،مغفرت اور ثواب کمانے کا مہینہ ہے۔اسلئے ہر کوئی چاہتا ہے کہ ہم اس کا احترام کریں۔روزےکے مسائل اور اس کا حل ۔سوال آپ کے ،جواب ،امارت شرعیہ کے قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی انور قاسمی کے۔(سوال)روزے کی حالت میںٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا۔ جواب۔ روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کو علماء نے مکرو لکھا ہے۔ اسلئے کہ اسکا اثرات جانے کا خطرہ رہتا ہے۔ اس میں اگر اثرات چلے جائیں تو روزہ فاصد ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ اسلئے روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ بہتر یہ ہے کہ صبح صادق سے پہلے اسکا استعمال کر سکتےہیں۔ اور روزے کی حالت میں مسواک کرنا بہتر ہے۔ (سوال)روزے کی حالت میں تھوک نگل جانا۔جواب۔اگر تھوک منہ میں جمع ہے اور تھوک نگل جاتے ہیں تو روزہ میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن جان بوجھ کر تھوک جمع کرکے نہیں نگلنا چاہئے۔ (سوال)سحری کھاتے کھاتے آذان ہوگئی۔ جواب۔سحری کاوقت اور ہے، اور آذان کا وقت اور ہے۔سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد آذان کا وقت شروع ہوتا ہے۔آذان کے وقت میں اگر آذان دی جارہی ہے اور اس وقت کوئی سحری کر رہاہے تو روزہ خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ اسلئے بہتر یہ ہے کہ سحری وقت کو جانے۔ آذان سے دو چار منٹ پہلے سحری کھالیں۔ مسجدوں سے بھی سحری کا وقت ختم ہونے سے قبل علان کیا جائے کہ اب سحری کا وقت اتنا منٹ میں ختم ہوجائیگا۔اگر سحری کے وقت میں آذان دے دے تو آذان دینا درست نہیں۔آذان کے وقت میں سحری کرے تو یہ بھی درست نہیں۔ (سوال)رات میں ہی سحری کھاکر سوجائے تو کیا ۔رات میں سحری کھانا درست نہیں۔اس سے فجر کی نماز خطرے میں پڑ جاتی ہے۔سحری کھانا چاہیے۔ اللہ کے نبی نے فرمایا سحری میں برکت ہے۔ اللہ کے نبی نے فرمایا ہے کہ اہل کتاب اور ہم میں فرق یہی ہے کہ وہ سحری نہیں کرتے ہم لوگ سحری کرتے ہیں۔(سوال)افطار کس وقت کریں۔جواب ۔افطار کا وقت ہوجانے کے بعد جلدی کریں۔ افطار کے وقت ہونے کے بعد تاخیر نہیں کرنا چاہیے۔آذان کا تعلق افطار کے وقت سے نہیں ہے۔ کبھی مائک خراب ہوگیا۔افطار میں آذان کا انتظار کرنا کوئی ضروری نہیں ہے۔(سوال)تراویح میں جب امام رکوع میں جاتے ہیں تب شامل ہونا۔ جواب ۔انتہائی محرومی بے ادبی کی بات ہے۔ ان لو گوں کو تراویح میں قرآن سننے کا ثواب نہیں ملتا ہے۔امام کے ذریعہ جو کلام پاک پڑھا جارہاہے اس میں شامل ہونا چاہئے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image