حکومت ہند کی نئی پالیسی کے سبب پرائیویٹ حج ہوا مہنگا
رانچی/ممبئی(نیوز ایجنسی)وزارۃ اقلیتی امور کے حج ڈیویژن کے ذرائع لیٹر نمبر134773سوبھیندو ایس سریواستوانڈر سکریٹری بھارت سرکار کے لیٹر کے مطابق امسال یعنی حج 2023 کیلئے پرائیویٹ ٹورس اوپریٹرس کا کوٹا 10فیصد گھٹا دیا گیا ہے۔ہر سال پرئیویٹ ٹورس آپریٹرس کا کوٹا30 فیصد رہتا تھا۔جو امسال گھٹا کر 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔معلوم ہوکہ امسال حکومت ہند اور سعودی حکومت کے دوطرفہ معاہدہ کے تحت ہندوستان کو حج 2023کیلئے 175025ایک لاکھ پچتھر ہزار پچیس کو ٹا دیا گیا ہے۔جس میں سے 20فیصد ہی پرائیویٹ ٹورس آپریٹرس کو الاٹ کیا گیا ہے۔ یعنی 35005پیتیس ہزار پانچ حجاج کرام ہی پرائیویٹ ٹورس آپریٹرس کے ذریعہ جاسکتے ہیں۔پہلے کے نظام کے مطابق 52507کوٹا تھا ۔ جسے کم کر 35005کر دیا گیا ہے۔جس کے سبب امسال پرائیویٹ سے حج کو جانے والے حجاج کرام کو زیاہ رقم ادا کر نا پڑے گا۔آل انڈیا پرائیویٹ حج ٹورس ایسوسی ایشن کے رہنما کے ذرائع کے مطابق حج پر جانے والے حجاج کرام کو کم سے کم ساڑے چھ لاکھ روپے خرچ کرنا پڑے گا۔پہلے کوٹے کے مطابق ساڑے پانچ لاکھ میں ہوجاتا
۔آل انڈیا پرائیویٹ حج ٹورس ایسوسی ایشن کے ہنمانے خوفیہ لفظوں میں بتایاکہ جب سے اقلیتی امور کے وزارت کی نئی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی بنی ہیں تب سے یہاں پر کچھ نہ کچھ نیا ترمیم ہورہاہے۔ایسوسی ایشن آپریٹرس کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے تحت 100 حجاج کرام کے جگہ پر 70 حجاج کا کوٹا ملے گا۔100حجاج کا خرچ اب 70 حجاج کو ہی برداشت کرنا ہوگا
اس مسئلے کو لیکر ایسوسی ایشن نے وزیر اسمرتی ایرانی سے ملاقات کر بات کی۔لیکن وزیر کے طرف سے تشفی بخش نہیں ملا۔جس سے مجبور ہوکر ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔تاکہ انکے کوٹے میں کٹوتی نہ ہو۔سپریم کورٹ نے اسکی سماعت کی تاریخ 10 اپریل 2023 کو دی ہے۔
0 Comments