ننھے روزےدار کا پہلا روزہ، کہا کہ رانچی: تنزیل الرحمان ابن مجاہد الاسلام عمر 7 سال نے آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ مکمل کیا۔ تنزیل الرحمان سے جب پوچھا گیا کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ مکمل کرنے سے کیسا محسوس ہوا تو اس معصوم بچہ نے بتایا کہ روزہ رکھ کر بہت ہی اچھا لگا اور انشاءاللہ اللہ نے چاہاتواور روزے رکھوں گا۔ صبح کو جب ابو، امی اٹھیں گے تو ہم بھی اٹھ جاینگے۔ اس معصوم بچے کی حوصلہ کو دیکھ کر ان کے والد حافظ مجاہد الاسلام والدہ افسانہ پروین نے اپنے بیٹے کا پہلا روزہ مکمل کرنے پر بہت ہی خوشی کا اظہار کیا۔ ان کی سلامتی کی دعا کیا۔ حوصلہ افزائی کرنے والوں میں میں دادا حا جی مسلم، دا دی سگیلا کوثر، چچا،چچی، نانا نانی پھوپھا، پھوپھی کے علاوہ گھر کے تمام لوگوں نے ان کے جذبے کو دیکھتے ہوئے اس کا حوصلہ افزائی کی اور اس معصوم بچے کے مستقبل کے لیے دعائے خیر کی۔
0 Comments