عدل و انصاف قائم کرنا اور ظلم وتشدد سے بچنا انسانیت کی فلاح و بہبودی کے لئے از حد ضروری: مفتی محمد قمر عالم قاسمی

 



عدل و انصاف قائم کرنا اور ظلم وتشدد سے بچنا انسانیت کی فلاح و بہبودی کے لئے از حد ضروری: مفتی محمد قمر عالم قاسمی

حواری مسجد کربلا چوک رانچی کے خطیب و شہر قاضی رانچی جھارکھنڈ سرکار حضرت مولانا مفتی محمد قمر عالم قاسمی نے  قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے سورہ نحل کی آیت نمبر ٩٠ کی تلاوت کی اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں عدل و انصاف احسان و خیرخواہی اور رستہ داروں کے حقوق کی ادائیگی، بے حیائی، گناہوں، برائیوں اور ظلم و زیادتی سے منع فرمایا ہے اور اللہ تعالی نے ہمیں اس لیے نصیحت کی ہے تاکہ ہم کو قبول کرنے والے بن جائیں، آگے انہوں نے فرمایا کہ یہ آیت کریمہ (سورہ نحل کی آیت نمبر ٩٠) قرآن کریم کی جامع ترین آیات میں سے ہے جس میں اللہ تعالی نے چند الفاظ میں پوری اسلامی تعلیمات کو سمیٹ دیا ہے سلف صالحین کے زمانے سے آج تک جمعہ و عیدین کے خطبوں میں تلاوت کی جارہی ہے بلکہ اللہ تعالی نے اس آیت کریمہ کو پوری ایک قوم کے ایمان میں داخل ہونے کا ذریعہ بنا دیا۔ حضرت اکثم بن صیفی اپنی قوم کے سردار تھے جب ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوی نبوت اور اشاعت اسلام کی خبر ملی تو ارادہ کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوں قوم کے لوگوں کے منع کرنے پر خود تو نہیں گءے مگر اپنے دو قاصدوں کو حالات کا جائزہ لینے کے لئے مقرر کیا۔ جب ان دونوں نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد جو رپورٹ پیش کی اس میں ان دونوں نے اپنے سردار اکثم بن صیفی کو آیت مذکورہ بھی سنائی آیت سنتے ہی اکثم بن صیفی نے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مکارم اخلاق کی ہدایت کرتے ہیں اور برے اخلاق سے روکتے ہیں۔ تم سب ان کے دین میں جلد داخل ہو جاؤ، تاکہ تم دوسرے لوگوں سے مقدم اور آگے رہو پیچھے تابع بن کر نہ رہو، اسی طرح جب اللہ تعالٰی کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ولید بن مغیرہ کے سامنے یہ آیت کریمہ کی تلاوت فرمائی تو وہ اپنی قوم کے سامنے جاکر یہ تاثر بیان کیا:والله إن له لحلاة وإن عليه لطلاوة وإن اصله لمورق واعلاه لمثمر وماهو بقول بشر 

کہ خدا کی قسم اس میں ایک خاص مٹھاس اور شیرینی ہے اس کے اوپر ایک خاص قسم کی روشنی ہے اس کی جڑ سے پتے نکلنے والے ہیں اور شاخوں پر پھل لگنے والا ہے یہ کسی انسان کلام ہرگز نہیں ہو سکتا

اس بعد حضرت مفتی صاحب نے شب برات کے فضائل و برکات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم نے شب برات کو شب قدر سے بہت زیادہ اہمیت دے دی حالانکہ سب برات کے مقابلے میں شب قدر اہمیت وفضیلت قرآن و حدیث میں بہت زیادہ ہے شب برات میں تو لوگ رات بھر جاگ کر پوری رات عبادت کرتے ہیں مگر شپ قدر برائے نام لوگ عبادت و بندگی کرتے ہیں ،آخر میں حضرت والا نے نوجوانوں اور بچوں سے آتش بازی اور جگہ بجگہ اڈہ بازی سے بھی منع فرمایا کہ یہ کام غیر شرعی اور ناجائز ہیں اللہ تعالی ہم سب لوگوں کو اچھے کاموں کے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image