مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کےلوہردگا ضلعی کمیٹی کی تشکیل, مولانا عبدالحمید صدر، مفتی صلاح الدین سکریٹری منتخب
مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کےلوہردگا ضلعی کمیٹی کی تشکیل اختتام پذیر
رانچی/لوہردگا (نمائندہ )آج ۱۴ مارچ ۲۰۲۳ بروز منگل بعد نماز ظہر مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کےلوہردگا ضلعی کمیٹی کی تشکیل کے سلسلہ میں مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کی ہدایت پر جامع مسجد کوڑو میں ضلع لوہردگا کے علماء وحفاظ کی ایک نشست حضرت مولانا ومفتی غازی صلاح الدین صاحب قاسمی کی صدارت میں ہوئی۔ نشست کی شروعات قاری نثار دانش صاحب کےتلاوت کلام پاک اور نعت رسول سے ہوئی۔ جس میں اتفاق رائے سے مندرجہ ذیل حضرات منتخب کئے گئے۔لوہردگا ضلع میں مولانا عبد الحمید المظاہری کو صدر کے لئے منتخب کئے گئے، مولانا ومفتی غازی صلاح الدین صاحب قاسمی کو سکریٹری اور مولانا نور الحسن صاحب کو خازن کے لئے منتخب کیا گیا۔نائب صدر کیلئے مولانا پرویز المظاہری اور نائب سکریٹری کیلئے مفتی عمر فاروق المظاہری کو منتخب کیا گیا۔ممبران میں مندرجہ ذیل ناموں پر اتفاق کیا گیا ضلعی کمیٹی کے رکن عاملہ میںحافظ ابرار صاحب،مولانا کمال الدین صاحب سندرو، مولانا عبد المنان صاحب اوینا،مولانا مبارک صاحب چالہو،مفتی مصدق صاحب جونجرو،مولانامنہاج صاحب ہنہٹ،قاری نثار دانش صاحب، سندرو، مفتی احرار صاحب سنجو، مولانا عادل صاحب چنڈو،حافظ وسیم صاحب سنہا، حافظ زبیر صاحب بھنڈرا اور حافظ افسر صاحب کواکھاپ ہوںگے۔میڈیا انچارج کی ذمہ داری حافظ مجاہد الاسلام کو دی گئی ہے۔
0 Comments