ملک میں مسلمانوں کے تحفظ اور ناموس رسالت کیلئے قانون بنانا وقت کی ضرورت : مولانا غلام رسول بلیاوی

 



ملک میں مسلمانوں کے تحفظ اور ناموس رسالت کیلئے قانون بنانا وقت کی ضرورت : مولانا غلام رسول بلیاوی



اورنگ آباد، 19 مارچ (پریس ریلیز ) مرکزی ادارہ شرعیہ کے صدر وسابق ایم پی مولانا غلام رسول بلیاوی نے اورنگ آباد کےعلاقہ جوگیا میں مورخہ 18/مارچ کومنعقدہ تاریخی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے معاشرے میں جہیز کی لعنت نے بچیوں کو بوجھ ، قیمتی موبائل کے بے جا استعمال سے بڑھ رہی آوارگی ، ارتداد کی شکار ہورہی بیٹیاں ودیگر معاشرہ کی داخلی وخارجی  برائیاں واضح ثبوت ہیں کہ ہمارے درمیان کی گارجین شپ ختم ہورہی ہے۔ وقت رہتے اگر ہمارے لوگوں نے گاؤں اور ٹولوں میں اپنی مذہبی شناخت مضبوط نہیں کیا تو ہمار بچے ظلم کے شکار ہوتے رہیں گے۔ بلیاوی نے کہا کہ اگر زکوۃ کے پیسے نہ ہوتے تو شاید ملک میں غریب مسلمانوں کے بچے تعلیم حاصل نہ کر پاتے ۔ مدارس اسلامیہ جہاں مذہبی اعتبار سے معاشرے کو صالح بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے وہیں پورے ملک میں ا ردو زبان کو بھی زندہ رکھا ہے۔

 بلیاوی نے ادارہ شرعیہ تحریک بیداری سے ہورہے فائدے سامنے آرہے نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک بہار ا ور جھارکھنڈ کے ہر اضلاع میں کی جارہی ہے۔ شوال المکرم میں اورنگ میں تحریک بیداری کا اجلاس ہوگا۔



 تاریخی مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا بلیاوی نے کہا کہ جس طرح مسلم بچوں  کو دہشت گردی کے نام پر بغیر کسی ثبوت کے جیل کی سلاخوں میں ڈالے جارہے ہیں اور برسوں بعد عدالت سے ہمارے بچے با عزت بری ہورہے ہیں اور ان کا خاندان معاشی اور سماجی اعتبار سے تباہ ہورہا ہے۔ یہ آقائے رحمت کی عزت حکومتوں کے پالے ہوئے تنظیموں کے دہشت پسند عناصر نے پامال کرنا پیشہ بنا لیا ہے۔ احتجاج پر گواہوں کا نشانہ بنا حق منصبی نہیں سمجھا جارہا ہے۔ ایسے دور میں نام نہاد سیکولر جماعتوں کی خاموشی اس بات پر مجبور کر رہی ہے کہ مسلمان اپنے حقوق ودمسائل کے حل کےلئے خود ہی کھڑا ہونا پڑے گا۔

بلیاوی نے واضح لفظوں میں  کہا کہ کسی کے خوف نے اقتدار بدلنے کا تختہ مسلمانوں کو اب بننے نہیں دیں گے۔



ملک کے آئین کے تحت بنیادی حقوق کی آواز بلند کرتے رہنا بلیاوی کے خون میں شامل ہے اور رہے گا۔ مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے بلیاوی نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر کسی کے جھانسے میں آکر امن اور بھائی چارہ کی دیوار کو کمزور مت ہونے دینا ۔ امن اور خیر سگالی ہمارے ملک کی پہچان ہے اور رہے گی۔ بلیاوی نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ناموس رسالت پرقانون اور مسلمانوں کے تحفظ کے لئے دلت ایکٹ کی طرح ، مسلم سیفٹی ایکٹ بنایا جائے ۔ اس تجویز پر جس والہانہ انداز سے مطالبہ کی حمایت عوام نے بھرپورے طریقے سے دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image