جمعیۃ علماء ہند کی خدمات ملک وملت کے لیے ناقابل فراموش حقیقت/مفتی غلام سرورمظاہری

 


جمعیۃ علماء ہند کی خدمات ملک وملت کے لیے ناقابل فراموش حقیقت/مفتی غلام سرورمظاہری

لاتیہار 3مارچ:
جمعیۃ علماء ضلع لاتیہار کے زیر اہتمام مدرسہ بیت العلوم کوڑھانس لاتیہارمیں یک روزہ اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقادکیاگیا،جس کی صدرت جناب مولانامفتی گلزارصاحب مظاہری نے کی اور جناب مولانا رضوان دانش ندوی صدر جمعیۃ علماء ضلع لاتیہار،جناب مفتی غلام سرورمظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع لاتیہار،جناب قاضی حفظ الرحمن قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع لاتیہار مہمان خصوصی کے طور شریک ہوئے۔
جناب مولانا رضوان دانش ندوی صدر جمعیۃ علماء ضلع لاتیہار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی اولادکی صحیح تربیت کریں انہیں دنیوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ہرگز نہ بھولیں اوراس کی ذمہ داریوں کو بحسن وخوبی انجام دیں نیز امانت کی پاسداری پر بھی انھوں نے زوردیا۔
جناب قاضی حفظ الرحمن قاسمی نے اصلاح نفس اور تعلیم نسواں پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ایسے تعلیمی ادارے قائم کریں جہاں ہماری بیٹیاں اسلامی طوروطریقہ پر رہتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور معاشرے میں پھیلی برائیوں کودورکرنے میں مدد کریں۔
جناب مفتی غلام سرورمظاہری نے اپنے خطاب میں اتحادواتفاق کی ضرورت واہمیت پر روشنی ڈالی اور انھوں نے کہاکہ ہمارے معاشرہ میں اتحادواتفاق کی کمی کی وجہ سے آج ہم ہرشعبہ میں تنزلی کے شکارہیں، ہمارے پاس نہ کوئی اپنا معیاری تعلیمی ادارہ ہے اور نہ ہی کوئی اسپتال،انھوں نے جمعیۃ علماء ہندکی خدمات پر تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمعیۃ علماء ہند کی خدمات ملک وملت کے لیے ناقابل فراموش حقیقت ہے،جمعیۃ نے بے قصور ومظلوم انسانوں کے لیے ہمیشہ ساتھ دیاہے اورپریشان کن حالات میں ان کی مددکی ہے۔



شرکت کرنے والوں میں علاقہ وقرب وجوار کے معززعلماء کرام،ارباب مدارس، ائمہ مساجداوربڑی تعداد میں لوگوں موجودرہے۔
پروگرام کا آغاز حافظ محمدشاداب کی تلاوت کلام اللہ سے ہوااورنعت پاک حافظ محمدالطاف نے پیش کی،جناب مولانامفتی محمدگلزارصاحب کی دعاء پر مجلس اختتام پذیرہوا،جناب مولانامحمدعارف قاسمی نائب سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع لاتیہار نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image