مرکزی مجلس علماء کی نشست میں تنظیم کو فعال و متحرک بنانےپر ہوئی چرچہ

 



مرکزی مجلس علماء کی نشست میں تنظیم کو فعال و متحرک بنانےپر ہوئی چرچہ



رانچی: مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کی ایک اہم نشست بتاریخ 15 مارچ 2023 کو حاجی چوک سملیا ،راتو جامع مسجد میں ہوئی۔ جسکی صدارت مجلس کے صدر حضرت مولانا صابر حسین مظاہری نے کی اور نظامت مجلس کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی نے کی۔پروگرام کی شروعات قاری مکبر سمڈیگا کی تلاوت قرآن پاک سے ہوئی۔نشست میں مندرجہ ذیل باتیں طے پائی۔  سب سے پہلے گذشتہ نشست کی کارگزاری پیش کی گئی۔ سمڈیگا اور کھونٹی ضلعی کمیٹی کا انتخاب عید کے بعد ہونا طے پایا۔ اسکی ذمہ داری مولانا شرف الدین، قاری مکبر کو دی گئی۔ رانچی حلقہ میں جتنے مکاتب ہیں انکا سروے کی ذمہ داری مفتی طلحہ ندوی، قاری صہیب احمد، مولانا حسان ندوی کو دی گئی۔ بعد نماز ظہر مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے نائب صدر حضرت مولانا شریف احسن مظہری کا خطاب ہوا۔ جس میں انہوں نے ملک کے حالات اور ہماری ذمہ داری موضوع پر گفتگو کی۔ پانچ منٹ کا دینی سوال و جواب مفتی طلحہ ندوی نے پیش کیا۔مجلس کے واٹس ایپ گروپ اور دیگر سبھی طرح کی صحافتی امور کی ذمہ داری صحافی عادل رشید کو دی گئی۔نشست میںحضرت مولانا صابرحسین مظاہری،حضرت مولانا شریف احسن مظہری، حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی،حضرت مولاناقاری صہیب احمد،حضرت مولاناضیاء الرحمان ندوی، حضرت مولانا قاری حسان ندوی، حضرت مولانا ضیاء الحق قاسمی، حضرت مولانا محمد انور، حضرت مولانا تبریز بخاری، حضرت مولانا سمیع الحق، مولانا عین الحق، حضرت مولانا عبدالحکیم ندوی، حضرت مولانا عبدالمنان اصلاحی، مولانا شمیم،حضرت مولانا پرویز مظاہری،مولانا فیروز عالم،حضرت مولانا غازی صلاح الدین،صحافی عادل رشید،مولانا مکبر،مولانا شرف الدین سمیت درجنوں لوگ موجودتھے۔


Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image