جامعہ اسلامیہ دارالفلاح للبنات پہرا کا اختتامی و انعامی اجلاس عام اختتام پذیر

 


جامعہ اسلامیہ دارالفلاح للبنات پہرا کا اختتامی و انعامی اجلاس عام اختتام پذیر
رانچی/گرڈیہہ: جامعہ اسلامیہ دارالفلاح للبنات پہرا کا اختتامی و انعامی اجلاس عام اختتام پذیر۔مہمان خصوصی کے طور پہ جناب الحاج محبوب عالم شیوپور مقیم حال بنگلہ دیش تشریف لائے، ادارے میں چل رہے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انھوں نے جامعہ کے اساتذہ کے لیے رہائش گاہ کی بنیاد رکھی، حضرت مولانا امتیاز صاحب قاسمی امام وخطیب جامع مسجد سیوہارہ یوپی و نائب صدر جمعیت علماء سیوہارہ موجود تھے، بنیاد رکھنے کے بعد حضرت والا کی دعا ہوئی۔


اختتامی و انعامی اجلاس عام میں جامعہ کی طالبات نے نعت و نظم، تقریر و خطابت، مکالمہ، اردو ترجمہ قرآن وغیرہ پیش کیا، طالبات کو تشجیعی انعامات سے بھی نوازا گیا، حضرت مولانا محمد الیاس مظاہری ناظم اعلیٰ جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا و نائب صدر جمعیت علماء گریڈیہہ نے بھی طالبات کے لیے حوصلہ افزا کلمات کہے اور ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا،

 اور مہمان خصوصی کو اعزازی شال اور تمغہ شیلڈ سے استقبال کیا، شاعر اسلام جناب قاری عبدالوکیل صاحب نے حاجی محبوب صاحب کی شان میں استقبالیہ نظم پیش کیا، جامعہ ہذا کے روح رواں حضرت مفتی غلام رسول منظور القاسمی پہراوی نے تمام مہمانان کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اِدارے کی تعلیمی و تربیتی اور تعمیری سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر جناب مفتی مجاہد حسین پہراوی ،مولانا معراج صاحب امام تقوی مسجد ، ماسٹر محمد مشتاق صاحب، حاجی غلام مصطفی، آفتاب ارمان، ماسٹر احسان ،قاری محمد عثمان، قاری محمد سجاد صاحب، مولانا محمد ارشاد صاحب جناب محمد الیاس صاحب مظاہری جناب حامد صاحب شیوپور جناب زاھد صا حب شیوپور  وغیرہ حضرات موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image