چاند نظر نہیں آیا تراویح جمعرات سے اور پہلاروزہ جمعہ کو۔ امارت شرعیہ رانچی ٓٓرانچی: دارالقضاء امارت شرعیہ ، رانچی کے قاضی شریعت مفتی محمدانورقاسمی نے کہا ہے کہ مورخہ ۲۹؍شعبان المعظم 1444ھ مطابق ۲۲؍ مارچ 2023روز بدھ کوماہ رمضان المبارک کا چاند رانچی میں نظر نہیں آیا اوربہ شمول جھارکھنڈکہیں سے بھی چاند نظرآنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اس لئے مورخہ 24 ؍مارچ روز جمعہ کو رمضان المبارک مہینے کی پہلی تاریخ ہے اور مورخہ 23؍ مارچ روز جمعرات سے تراویح کی نماز ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہی فیصلہ مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ ، پھلواری شریف پٹنہ کا بھی ہے ۔
0 Comments