رہنمائے انگریزی‘ مدارس کے طلباء کیلئے نایاب تحفہ رانچی: مشہور عالم دین اور انگریزی کے ماہر مولانا محمد شہاب الدین قاسمی کے ذریعہ ’رہنمائے انگریزی‘ کے نام سے ایک شاندار کتاب تحریر کی گئی ہے، جس میں طلباء و طالبات خاص کر مدارس کے طلباءکے علاوہ علمائے کرام اور انگریزی سیکھنےکے شائقین کے لئے شاندار کتاب ہے۔ رہنمائے انگریزی لسانیات کے اعتبار سے نہایت سلیس اور آسان زبان میں ہے۔ انگریزی اور اردوزبان میں اس کتاب کو تحریر کی گئی ہے۔ جس میں انگریزی سیکھنے کا آسان طریقہ بتایا گیا۔ مصنف نے بتایا کہ اس کتاب کو خاص کر مدارس کے طلبا اور علمائے کرام کی استعداد، صلاحیت اور ذہن کو دھیان میں رکھتے ہوئے تحریر کی گئی ہے۔ رہنمائے انگریزی کے ذریعہ انگریزی جملے کو سہل انداز میں گرامر کے ساتھ تحریر کی گئی ہے۔اس کتاب کے مطالعے سے کچھ مہینوں میں ہی انگریزی سیکھی جا سکتی ہے۔ مولانا شہاب الدین قاسمی نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی زبان مشکل نہیں ہوتی ہے، بشرطہ کہ پوری توجہ، محنت اور لگن سے اس کو حاصل کیا جائے اور سیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں انگریزی زبان موثر زبان بن گئی ہے۔ یہ انٹرنیشنل زبان ہے۔ موجودہ حالات کو سمجھنے اور اس کی ادارک کےلئےانگریزی زبان ہر کسی کو آنا چاہئے۔ ویسے بھی جتنی زیادہ لسانیات پر پکڑ ہوگی اتنے ہی علوم اور جانکاریاں آپ حاصل کر سکتےہیں۔ مذکورہ کتاب انگریزی سیکھنے والوں کے لئے ایک نایاب تحفہ ہے۔حضرت مولانا مفتی سلمان قاسمی کے دکان پرکتاب کے مصنف مفتی شہاب الدین سے عوامی نیوز کے رپورٹر محمد عادل رشید کی ملاقات ہوئی۔جہاںپر مفتی شہاب الدین نے اپنی کتاب رہنمائے انگریزی ہدیہ کی شکل میں عادل رشید کو کتاب دی۔کتاب کےکچھ صفحات پلٹنے اور مطالع کرنے کے بعد صحافی عادل رشید نے کہاکہ ماشاء اللہ رہنمائے انگریزی واقعی انگریزی سیکھنے کیلئے آسان طریقہ ہے۔ اس کتاب سے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری کیلئے8877732017پر رابطہ کر سکتے ہیں۔معلوم ہوکہ 27فروری 2023 کو جامعہ رشید العلوم چترا میں ختم بخاری شریف کے موقع پر شیخ الحدیث ورئیس الجامعہ،رکن شوری و سابق استاذ حدیث مظاہر العلوم سہارنپور،رکن تاسیسی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، قاضی شریعت چترا،ملی کونسل جھارکھنڈ کے صدر،درجنوں ادارہ کے سرپرست حضرت اقدس مفتی نذرتوحید المظاہری کے ہاتھوں رسم اجرا کیا گیا ہے۔نوجوان عالم دین حضرت مولانا مفتی احمد بن نذر نے بتایاکہ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہیں۔پہلے حصے میں ٹینس کے بعد کے اسباق جیسے کہ موڈل وربز، شرطیہ جملے، صفت فعلی، ایڈوانسڈ اسٹرکچرز، ڈائریکٹ ان ڈائریکٹ کی بحث، ترجمہ نگاری اور مضمون نگاری وغیرہ ہیں،اور دوسرے باب میں کچھ فریزل وربز، محاورے، اسلامی کلمات و اصطلاحات اور سبھی سوالات کے جوابات ہیں۔چونکہ اسباق پہلے ویڈیوز کی شکل میں پڑھائے گئے ہیں، پھر انہیں تحریری اور کتابی شکل میں لائی گئی ہے۔
0 Comments