رانچی: رمضان المبارک مہینے کو اللہ تبارک و تعالی نے تین عشرہ میں بانٹا ہے۔ ہر عشرہ دس دن کا ہوتا ہے۔ پہلا دس دن رحمت کا عشرہ ہے۔ اللہ پاک اس رحمت کے عشرے میں اپنے تمام بندوں پر رحمت کی نظر سے متوجہ ہوتے ہیں۔ اور بے شمار رحمتیں عطا کرتے ہیں۔ ہم مسلمانوں کو چاہیے کہ اللہ سے سے رجوع کرے۔ اللہ سے مانگے۔ اس عشرہ میں ہم سب اپنی ظاہری و باطنی گناہوں سے معافی مانگے۔ اپنی گناہوں پر شرمندہ ہوں۔ اور گناہوں سے سچی پکی توبہ کریں۔ اور یہ عہد کریں کہ آئندہ گناہ نہیں کریں گے۔ جھوٹ،فریب، عیاری، مکاری نہیں کریں گے۔ اس ماہ میں قرآن کریم کی تلاوت کریں۔ کیوں کہ اللہ تبارک و تعالی نے اس ماہ رمضان میں قرآن کریم کو نازل کیا۔ روزے کا اہتمام کریں۔ مولانا شوکت نعمانی امام و خطیب مسجد نور نیز صدر مدرس مدرسہ انوارالعلوم قاسمیہ
0 Comments