جمعیت علماء ہند کی جانب سے ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لئے ریلیف کاعمل جاری



جمعیت علماء ہند کی جانب سے ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لئے ریلیف کاعمل جاری 

ضرورت مند انسانوں کی مدد کرنا انسانی ، دینی وملی فریضہ ہے :ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی 
جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعیت علما ء ہند کے صدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب ان دنوں ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں کادورہ کررہے ہیں جہاں انہوں نے ہزاروں کیمپوں میں پناہ گزیں متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی کی اور ضرورتمندوں کے درمیان اپنے ہاتھوں سے فوڈ کٹس تقسیم کئے ۔ اس سے قبل جمعیت علما ء ہند کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی نے ترکی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کادورہ کیا ۔ اور انہوں نے ضرورتمندوں کے درمیان سخت سردی کے مد نظر ایک ہزار سلیپ گدے تقسیم کئے ۔ 
ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی نے بتایا کہ جمعیت علما ہند کے ذمہ داران کی رپورٹ کے مطابق اس قیامت خیز زلزہ نے ہزاروں خاندانوں کو اجاڑ دیا ، ہزاروں انسانوں کی جان تلف ہوگئیں ، لاکھوں مرد وخواتین ، بوڑھے ، بے گھر ہوگئے اور ہزاروں معصوم بچے یتیم اوربے آسرا ہوگئے ۔ پانچ لاکھ سے زیادہ مکانات یا تو بالکلیہ منہدم ہوگئے یا ناقابل رہائش حد تک مخدوش ہوگئے ۔ جمعیت علما ہند زلزلہ متاثرین کے درمیان ریلیف کاعمل انجام دے رہی ہے ۔ ابتدائی جائزے میں بتایاگیا کہ وہاں کثیرپیمانے پر مدد کی ضرورت ہے ۔ نیز جمعیت علما ہند کی جانب سے وہاں باز آبادکاری کے امکانات کا جائزہ بھی لیاجارہاہے ۔ 
ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی نے کہاکہ مزید فرمایا کہ اس انسانی اور قدرتی آفت کے وقت ان بے سہارا اور ضرورت مند انسانوں کی مدد کرنا ہم سب کا دینی ، انسانی اورملی فریضہ ہے ۔ جمعیت علما ء ہند نے تمام اصحاب خیر اوربہی خواہان حضرات کی اس جانب توجہ دلاتے ہوئے اپیل کی ہے وہ متاثرہ شامی ،اورترکی خاندانوں کی مدد و باز آباد کاری کیلئے امدادی سامان پہنچانے کی جمعیت کی مہم کا حصہ بنیں ۔ اللہ تعالی یقیناً اجر عظیم خیرعطا فرمائے گا۔ جو حضرات جمعیت ریلیف فنڈ میں تعاون کرنا چاہتے ہیںوہ براہ راست مرکزی دفترجمعیت علما ہند دہلی کے ریلیف فنڈ میں ارسال کرسکتے ہیں اوراس سلسلے میں مزید رہنمائی کی خواہاں ہیں تووہ صوبائی دفتر واقع حواری مسجد بلڈنگ ،کربلا چوک ، کونکا روڈ رانچی سے رابطہ قائم کریں اور موبائل نمبرات 9709077374/ 8986724652  پر بھی جانکاری لی جاسکتی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image