رمضان ہمیں ایک دوسرے کا حق ادا کرنے کا درس دیتا ہے
رانچی: رمضان المبارک کا مہینہ جہاں ہمیں نیکی کرنے، روزہ رکھنے، تراویح پڑھنے کا درس دیتا ہے۔ وہیں ہمیں ایک دوسرے کا حق ادا کرنے کا بھی درس دیتا ہے۔ جس کا جو حق ہے اس کو ملنا چاہیے۔ ہم پر ماں باپ کا حق ہے، بھائی بہن کا جو ہے حق ہے اس کو ادا کرنا، پڑوسیوں کا جو حق، سماج کا جو حق ہے اسکو ادا کرنے کا بھی درس رمضان دیتا ہے۔ صدقہ فطر اس مرتبہ امارت شریعہ سے جو اعلان ہوا ہے، اس میں گیہو، جو، کسمش، پنیر، کھجور بھی ہے۔ جنکا جو حیثیت ہے اپنے حساب سے ادا کریں۔ سماجی کارکن جن کو سماج میں پکڑ ہے ایک الگ پہچان ہے وہ لوگ ایسے ضرورتمندوں کا کا خیال رکھے جو اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلتے۔ رشتہ داروں کا خیال رکھے، پڑوسیوں اور اپنے سماج کا خیال رکھیں۔ یہی درس ہمیں رمضان دیتا ہے۔ مولانا صابر حسین مو ہنپوری، صدر مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ
0 Comments