خلوص وللہیت کے پیکر اور سادہ مزاج حضرت مولانا رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کا رانچی راعین مسجد میں تعزیتی نشست آج ہوگی

 

ندوۃ میں نماز جنازہ فوٹو ☝

رانچی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر، ندوۃ کے ناظم، سینکڑوں ادارہ کے بانی حضرت مولانا رابع حسنی ندوی کا انتقال ہو گیا۔ جمعرات کو لگ بھگ پونے چار بجے لکھنؤ کے اسپتال میں آخری سانس لی۔ یہ خبر پوری دنیا کو صدمہ میں ڈال دیا۔خصوصا ملک ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کو۔ جمعرات کو ندوہ لکھنؤ میں حضرت مولانا محمد رابع حسنی ندوی رحمۃاللہ علیہ کی نماز جنازہ بعد عشاء و تراویح ادا کی گئی جس میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی، حضرت مولانا مفتی محمد سلمان قاسمی، حضرت مولانا ڈاکٹر طلحہ ندوی، حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی کی ایک بیٹھک بعد تراویح ہوئی‌۔ جسمیں طے پایا کہ جمعہ 14 اپریل 2023 کو بعد عشاء تراویح راعین مسجد میں تعزیتی نشست رکھی گئی ہے۔ آپ سبھی حضرات سے تعزیتی نشست میں شامل ہونے کی گزارش کی جاتی ہے۔



Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image