اس مقدس ماہ رمضان میں خوب قرآن کی تلاوت کریں

 


اس مقدس ماہ رمضان میں خوب قرآن کی تلاوت کریں 
رانچی: رمضان المبارک مہینے کی برکت اتنی زیادہ ہے کہ اس ماہ میں ایک نیکی کرنے سے ستر نیکی کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ اگر دنیاوی اعتبار سے سمجھنا ہے تو کسی کو ایک روپیہ دئے بدلے میں وہ آپ کو ستر روپیہ دے گا۔ اس ماہ میں ایک کا ستر گناثواب ہے‌۔ اس مہینے کی برکت اللہ پاک نے اس قدر رکھا ہے کہ آپ کی ایک عمل کو اللہ اللہ ستر عمل کرنے کے برابر ثواب دیتے ہیں۔ اگر ہم ایک قرآن ختم کرتے ہیں تو اللہ پاک ہم کو ستر قرآن ختم کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ کیا ہم غیر رمضان میں ستر قرآن ختم کر سکتے ہیں؟میرے بھائیوں اللہ کے پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مہینے میں سارے وظائف بند کر دیا کرتے تھے اور قرآن کی تلاوت بہت کثرت سے کیا کرتے تھے۔ ہم لوگوں کو بھی چاہیے کہ اپنی تجارت، نوکری، کاروبار میں اور دوسری چیزوں میں تھوڑی سی کمی کر کے وقت عبادت میں گزاریں۔ اگر ہم قرآن نہیں پڑھنا جانتے ہیں تو جتنی سورتیں زبانی یاد ہے اسی کو بار بار پڑھیں۔ اس طرح ہمارا وقت ذکر الہی میں گزرے گا تو اللہ ہم سے سے راضی ہو جائے گا۔
 حافظ زبیر احمد
مہتمم مدرسہ دارالقرآن و 

امام مسجد حراء

Post a Comment

0 Comments

MK Advance Dental Hospital
Hopewell Hospital
Shah Residency IMG
S.R Enterprises IMG
Safe Aqua Care Pvt Ltd Image