روزنامہ پیاری اردو کے زیر اہتمام جھارکھنڈ اور بہار دونوں ریاستوں سے شائع ہونے والے اردو روزنامہ فاروقی تنظیم کے مشہور اور مقبول صحافی ایم اے ظفر مرحوم کی یاد میں روزنامہ پیاری اردو کے زیر اہتمام ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ روزنامہ پیاری اردو کے مدیر اعلی اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر اظہار احمد نے بتایا کہ یہ تعزیتی جلسہ 1/ مئی 2023 ء کو ڈاک بنگلہ چوراہا ہے پر واقع اخبار کے دفتر گرانڈ اپارٹمنٹ میں شام 6 بجے منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم اے ظفر مرحوم کی طویل مدتی صحافی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ وہ ایک کامیاب صحافی ہونے کے ساتھ نہایت شریف النفس اور محبت کرنے والے انسان تھے ۔ایسی قابل قدر شخصیت کو یاد کرنا ہمارا لسانی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔ انھوں۔ نے اردو کے سبھی صحافیوں، اردو دوستوں اور ایم اے ظفر مرحوم کے قدردانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں ضرور شرکت فرمائیں ، ہم آپ کے بے حد ممنون ہوں گے ۔
0 Comments