تمام طالبات 80فیصد سے زیادہ نمبر سے کامیاب ، ہرسال کی طرح اس سال بھی جامعہ ام سلمہ توپچانچی دھنباد کی طالبات نے اپنے اسکول کا ریکارڈ برقرار رکھا ، میٹرک میں مسلسل سولہ سال سے ام سلمہ کی کامیابی سوفیصد ، واضح ہوکہ جامعہ ام سلمہ ایک رھائشی مدرسہ ھے جہاں ریاست کے مختلف ضلعوں کے علاوہ بہار ، بنگال اور اڈیشہ کے متعدد خطوں کی لڑکیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں ، اس سال جامعہ کی33 طالبات نے میڑک کا امتحان دیا اور سب نے اسی فیصد تا 89 فیصد تک نمبر حاصل کئے ، ام سلمہ کی ایک خوبی یہ بھی ہیکہ میٹرک کے ساتھ عالمہ کا بھی کورس کروایا جاتا ہے ،جس میں اسلامک قانون ، قرآن کا ترجمہ وتفسیر ، حدیث شریف ، عربی گرامر وعربی لنگویج ، اسلامی تاریخ ، ھوم سائنس کی تعلیم اور ٹریننگ دی جاتی ہے ،
0 Comments